نگران حکومت نے نئے سال کی آمد سے پہلے ہی عوام پربجلی بم گرا دیا،بجلی 1روپے 40 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی۔
بجلی کی قیمت میں سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اضافے کا اطلاق یکم جنوری سے مارچ تک لاگو رہے گا۔
بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک سمیت تمام صارفین پر ہو گا۔
نیپرا نے بجلی کی قیمت میں اضافے سے متعلق فیصلہ جاری کردیا۔
بجلی کی قیمت میں اضافے سے صارفین پر 22ارب 29کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا ۔