Advertisement

گرین شرٹس کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھی شکست دے کر سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کریں گے ،مچل مارش

ایسے کھلاڑی موجود ہیں جو کسی بھی وقت میچ کا پانسہ پلٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Dec 21st 2023, 2:38 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
گرین شرٹس کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھی شکست دے کر سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کریں گے ،مچل مارش

میلبورن: آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل رائونڈرمچل مارش نے کہا ہے کہ مہمان ٹیم گرین شرٹس کو باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچ میں بھی شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کریں گے۔

32 سالہ آل رائونڈر نے کہا کہ پاکستان ٹیم کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کامیابی کے لئے ٹیم نے بھرپور تیاری کر رکھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلاشبہ پاکستان ٹیم کو شکست دینا آسان نہیں ہے تاہم ان کی ٹیم نے تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ سے قبل بھرپور تیاری کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان کی ٹیم میں ایسے کھلاڑی موجود ہیں جو کسی بھی وقت میچ کا پانسہ پلٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت پاکستان کے خلاف پرتھ ٹیسٹ میں مین آف دی میچ کا اعزاز پانے والے مایہ ناز کینگروز آل رائونڈر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وہ پاکستان ٹیم کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کریں گے۔

مچل مارش نے کہا کہ وہ مکمل طور پر فٹ اور بھرپور فارم میں ہیں اور مہمان ٹیم کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں شرکت کے لئے بے تاب ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ گرین شرٹس کو دوسرے میچ میں بھی شکست دیکر تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری قائم کریں گے

Advertisement
پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید

  • 3 hours ago
جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا

  • 2 days ago
اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی

  • 2 hours ago
پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری

  • 2 days ago
ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک

  • 2 days ago
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا

کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا

  • 3 days ago
ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'

  • 2 days ago
پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 3 days ago
پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

  • 3 days ago
پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ

  • 2 days ago
وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت

  • 2 days ago
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک

بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک

  • 2 days ago
Advertisement