امریکی جج نے ڈکیتی کے دوران قتل کے جرم میں 48 سال سے قید ملزم کو بے گناہ قرار دے کر بری کر دیا
گلین سیمنز اس وقت جگر کے کینسر میں مبتلا ہیں


واشنگٹن: امریکی ریاست اوکلاہوما کے ایک جج نے ڈکیتی کے دوران قتل کے جرم میں 48 سال سے قید ملزم کو بے گناہ قرار دے کر بری کر دیا۔
بی بی سی کے مطابق 70 سالہ گلین سیمنز کو اوکلاہوما کاؤنٹی ڈسٹرکٹ جج ایمی پلمبو نے بے قصور قرار دیا ۔انہوں نے فیصلے میں کہا کہ اس عدالت کو واضح اور قابل اعتماد شواہد سے پتہ چلا ہے کہ گلین سیمنز کو جس جرم کے لیے مجرم ٹھہرایا گیا تھا اور سزا سنائی گئی تھی اور قید کیا گیا تھا وہ اس نے نہیں کیا تھا۔
رواں سال ایک جج نے گلین سیمنز کے مقدمے کی دوبارہ سماعت کا حکم دیا جس کے بعد جولائی میں ان کو رہا کیا گیا۔ گلین سیمنز نے اوکلاہوما سٹی کے مضافاتی علاقے میں شراب کی دکان پر ڈکیتی کے دوران کیرولین سو راجرز کے قتل کے جرم میں 48 سال، ایک ماہ اور 18 دن قید کی سزا کاٹی تھی۔
ان کی عمر 22 سال تھی 1975 میں گلین سیمنز کو 22 سال کی عمر میں ایک اور شخص ڈان رابرٹس کو مجرم ٹھہرایا گیا اور انہیں موت کی سزا سنائی گئی تاہم سزائے موت کے بارے میں امریکی سپریم کورٹ کے فیصلوں کی وجہ سے بعد میں ان سزاؤں کو عمر قید کی سزائوں سے تبدیل کر دیا گیا ۔ نیشنل رجسٹری آف ایکسونیشنز کے مطابق وہ سب سے زیادہ عرصے تک قید رہنے والے فرد ہیں۔گلین سیمنز اس وقت جگر کے کینسر میں مبتلا ہیں ۔

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- 3 hours ago
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 2 days ago

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 2 days ago

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- 3 hours ago
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 3 days ago

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 2 days ago

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 2 days ago

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 2 days ago

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 2 days ago

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 3 days ago

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 2 days ago

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 days ago




