نیویارک کے ہزاروں مکین کرسمس کے موقع پر فلسطینیوں کی حمایت میں سڑکوں پر نکل آئے
مارچ کے شرکاء نے نیویارک میں کرسمس کی تقریبات کو منسوخ کرنے کا اعلان کیا


نیویارک: امریکی شہر نیویارک کے ہزاروں مکین کرسمس کے موقع پر فلسطینیوں کی حمایت میں فلسطینی پرچم کے رنگوں کے لباس پہن کر سڑکوں پر نکل آئے جبکہ وزیر دفاعلائیڈ آسٹن اور قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان کے گھروں کے باہر بھی احتجاج کیا گیا۔
الجزیرہ اور فاکس نیوز کے مطابق ان لوگوں نے نیویارک شہر کی کے وسطی علاقے کی سڑکوں پر مارچ کیا ۔ مارچ کے شرکاء نے نیویارک میں کرسمس کی تقریبات کو منسوخ کرنے کا اعلان کیا۔انہوں اسرائیل کے خلاف فلسطینی انتفادہ کے حق میں نعرے لگائے ۔
انہوں نے نیویار ک پولیس کے خلاف بھی نعرے لگائے اور نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ ، جرائم پیشہ تنظیم ’’کے کے کے ‘‘ اور اسرائیلی مسلح افواج کو ایک جیسا قرار دیا۔ مظاہرین نے بینر بھی اٹھا رکھے تھے جن پر ’’ جس وقت آپ شاپنگ کر رہے ہیں اسی وقت (غزہ میں ) بم گرائےجا رہے ہیں‘‘ اور ’’نسل کشی پر کوئی خوشی نہیں ‘‘ کے الفاظ تحریر تھے۔
مارچ کے دوران نیویارک کے ففتھ ایونیو پر سینٹ پیٹرکس کیتھڈرل کے قریب شرکاء کی پولیس اہلکاروں کےساتھ جھڑپیں بھی ہوئیں اور کچھ افراد کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ قبل ازیں ریاست ورجینیا میں امریکی وزیر دفاع اور واشنگٹن ڈی سی میں امریکا کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان کے گھروں کے سامنے لوگوں نے جمع ہو کر غزہ میں اسرائیلی فوجی کارروائیوں کے خلاف احتجاج کیا۔مارچ کی وجہ سے نیویارک شہر کے اہم مقامات بشمول پین سٹیشن، گرینڈ سینٹرل سٹیشن ، پورٹ اتھارٹی بس ٹرمینل پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- 2 دن قبل

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت
- 2 دن قبل

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 3 دن قبل

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال
- 2 دن قبل

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 4 دن قبل

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 3 دن قبل

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 4 دن قبل

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 4 دن قبل

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 4 دن قبل

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا
- 2 دن قبل
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 2 دن قبل

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 3 دن قبل




