اقوام متحدہ کی نگرانی میں ایک جامع اور دیرپا سیاسی حل کےلیے بات چیت میں شامل ہوں


ریاض: سعودی عرب کی مجلس شوریٰ نے یمن میں امن عمل کی سپورٹ کے لیے مجوزہ روڈ میپ کا خیر مقدم کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی زیر صدارت کابینہ کے اجلاس میں یمن اور اس کے عوام کے لیے مملکت کی حمایت و معاونت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
یمنی فریقین کو ترغیب دی کہ وہ اقوام متحدہ کی نگرانی میں ایک جامع اور دیرپا سیاسی حل کےلیے بات چیت میں شامل ہوں۔اجلاس میں علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت خاص طور پر فلسطینی علاقوں کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔کابینہ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی طرف سے غزہ کےلیے انسانی امداد میں اضافے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا اورعالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی ذمہ داری پوری کرے۔قابض اسرائیلی حکام کی جانب سے شہریوں کے خلاف بین الاقوامی اورجنگی قوانین کی منظم خلاف ورزیوں کو فوری طور پر بند کرنے پر زور دیا گیا۔
کابینہ نے موجودہ سال کے معاشی نتائج اور مملکت کے تمام علاقوں میں جامع اقتصادی ترقی میں کردار کرنے والے ترقیاتی منصوبوں، پروگرام اور منصوبوں کا جائزہ لیا جو وژن 2030 کے اہداف کے مطابق ہیں۔کابینہ نے ان کمپنیوں کے ساتھ حکومتی معاہدوں پر اثر انداز ہونے والے اہم ضوابط کی منظوری دی جن کے مملکت میں علاقائی ہیڈ کوارٹر نہیں ہیں۔اجلاس میں سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کی انٹرنیشنل میڈیکل ڈیوائس ریگولیٹرز فورم میں شمولیت کی توثیق کی گئی۔برطانیہ کی سیکریٹ انٹیلی جنس سروس کے ساتھ دہشت گردی سے نمٹنے کےلیے مفاہمت کی یادداشت کی منظوری بھی دی گئی۔
بالی وڈ اسٹار کے گھر سے سانپ برآمد، خوف و ہراس پھیل گیا
- 12 hours ago

پٹیالہ گھرانے کے نامور گائیک راگا بوائز کی امریکا میں جشن آزادی کے شوز میں شاندار پرفارمنسز
- 10 hours ago
تاجروں کیلئے ریٹیلراسکیم ایپ لانچ کردی گئی
- 11 hours ago

ایک ہی دن دو نابالغ لڑکیاں لاپتا، علاقے میں خوف کی فضا
- a day ago
وفاقی حکومت کی طرف سے عمران خان کی اسپتال منتقلی کے فیصلے پرنظرثانی کی درخواست دائر
- 13 hours ago

پاکستان انگلینڈ ٹیسٹ: بارش نے کھیل روک دیا، قومی ٹیم کی 2 وکٹیں گر گئیں
- 9 hours ago

اسلام آباد میں بڑا ایکشن، 275 غیر ملکی گرفتار
- 9 hours ago

لاہور میں جشن آزادی اسنوکر رینکنگ ٹورنامنٹ، شوبز شخصیات کی شرکت
- 10 hours ago

بیوی کو لینے سسرال پہنچا، چند لمحوں بعد 5 لاشیں ملیں
- a day ago

ہم اپنے سپر اسٹار کو عزت نہیں دیتے، اظہر محمود کا بابر اعظم پر بڑا بیان
- a day ago

بچوں کی نایاب دماغی بیماری کے خلاف بڑی امید، پرانی دوا کے حیران کن نتائج
- 9 hours ago

ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 12 hours ago



