Advertisement
تجارت

پاک عرب تجارت میں اضافہ، برآمدات میں 26 فیصد اضافہ

پاکستان کی سعودی عرب کے ساتھ تجارت میں 50 فیصد جبکہ متحدہ عرب امارات کےساتھ تجارت میں 33 فیصد اضافہ ہوا ہے، اسٹیٹ بینک

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Dec 27th 2023, 8:33 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پاک  عرب تجارت میں اضافہ،  برآمدات  میں 26 فیصد اضافہ

رواں مالی سال کے پہلے پانچ ماہ کے دوران خلیجی ممالک میں پاکستان کے تجارتی تعلقات میں بہتری آئی ہے۔

اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کی سعودی عرب کے ساتھ تجارت میں 50 فیصد جبکہ متحدہ عرب امارات کےساتھ تجارت میں 33 فیصد اضافہ سامنے آیا ہے۔پاکستان میں ماہ جولائی میں نیا مالی سال کے اوائل میں سپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل(ایس آئی ایف سی) کے پلیٹ فارم سے اس سلسلے میں کوششیں شروع کر دی گئی تھیں۔

اعداد و شمار کے مطابق ماہ جولائی سے نومبر کے درمیان سعودی عرب کے ساتھ تجارت پچھلے سال کے مقابلے میں تقریباً 9 ملین ڈالر بڑھی ہے۔ پچھلے سال انہیں مہینوں کے دوران تجارتی حجم183.7 ملین ڈالر تھی اور جبکہ رواں سال میں 275.7 ملین ڈالر کی دو طرفہ تجارت ہوئی ہے۔

اسی طرح متحدہ عرب امارات کے ساتھ پاکستان کی تجارت میں اضافہ ہوا اور تجارتی حجم 614.9 ملین ڈالر سے زیادہ ہو کر 818 ملین ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔

تاہم اس دوران قطر، بحرین، اور اومان کے ساتھ تجارت میں کمی کا رجحان دیکھنے میں آیا ہے۔ البتہ کویت کے ساتھ پاکستانی تجارت میں قدرے اضافہ ہوا ہے۔ پچھلے سال کویت کے ساتھ یہ حجم 48.2 ملین ڈالر تھا اور اب یہ تجارتی حجم 51.8 ملین ڈالر ہو گئی ہے۔

 

Advertisement