شیر افضل مروت کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی


پاکستان تحریک انصاف نے اسلام آباد میں جلسے، ریلیاں، سیاسی سرگرمیوں کی اجازت کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔
پاکستان تحریک انصاف کے سینیئر نائب صدر شیر افضل مروت کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی۔
درخواست میں انہوں نے موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے مختلف علاقوں میں تحریک انصاف کو سیاسی سرگرمیوں کی اجازت نہیں دی جا رہی۔اسلام آباد میں بھی پی ٹی آئی کو کنوینشن، پبلک میٹنگز، ریلیوں اور جلسے کرنے کی اجازت نہیں دی جا رہی، اس کے برعکس دیگر تمام سیاسی جماعتوں کو سیاسی سرگرمیوں کے لیے کھلی آزادی فراہم کی جا رہی ہے۔
شیر افضل مروت نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک آئین کے آرٹیکل 25 کی خلاف ورزی ہے، 24 نومبر کو ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو جلسے کے انعقاد کے لیے این او سی کی درخواست کی گئی تھی لیکن ایک مہینہ گزرنے کے باوجود این او سی کے لیے دائر درخواست پر کوئی فیصلہ جاری نہیں کیا گیا۔
درخواست میں ہائیکورٹ سے استدعا کرتے ہوئے کہا کہ عدالت تحریک انصاف کو اسلام آباد میں پبلک میٹنگز، ریلیوں، ورکرز کنونشن اور سیاسی سرگرمیوں کی اجازت دے۔عدالت فریقین کو تحریک انصاف کے سیاسی حقوق پر کوئی بھی شرائط عائد کرنے سے روکے، عدالت ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو تحریک انصاف کو سیاسی سرگرمیوں اور پبلک میٹنگز کے انعقاد سے نہ روکنے کے احکامات جاری کرے۔
شیر افضل نے ہائیکورٹ سے درخواست کی کہ عدالت ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو تحریک انصاف کی سیاسی سرگرمیوں کے انعقاد میں سہولیات فراہم کرنے کا حکم دے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اس وقت اڈیالہ جیل میں جوڈیشل ریمانڈ پر قید ہیں،8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے حوالے سے بڑے پیمانے پر مشاورت ضروری ہے،عدالت سپریٹینڈنٹ اڈیالہ جیل کو فہرست میں شامل بانی پی ٹی آئی کے سیاسی معاونین سے مشاورت کی اجازت دینے کا حکم دے
پانی پی ٹی آئی کے سیاسی معاونین کی فہرست میں سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، سابق رکن قومی اسمبلی جنید اکبر خان اور سیاسی معاونین کی فہرست میں سینیٹر اورنگزیب خان، سینیٹر دوست محمد خان جبکہ فہرست میں اشتیاق مہربان، رانا عامر شہزاد طاہر، چودری افتخار گھمن اور ڈاکٹر اظہر اسلم، ندیم بنتی، مسعود الرحمن، شیر نواز اورکزئی جبکہ فہرست میں چوہدری محمد عدنان، شہزادہ سکندر الملک، شفقت ایاز شامل ہیں۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت سپرٹینڈنٹ اڈیالہ جیل کو بانی پی ٹی آئی اور وکلا کی ملاقات کے دوران پرائویسی فراہم کرنے کے احکامات بھی جاری کرے۔

پاکستان اور انڈونیشیا کی مشترکہ فوجی مشق ایلانگ اسٹرائیک تھری پبی میں اختتام پذیر
- 2 دن قبل

پاکستان میں فی تولہ سونا ہزاروں روپے سستا ہوگیا
- 2 دن قبل

ملائیشیا کا پاکستان کے ساتھ دفاعی تعلقات مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ
- 3 گھنٹے قبل

الزامات کی بجائے خطے کے مسائل کوحل کرنے کی ضرورت ہے، مصدق ملک کی نئی دہلی میں میڈیا سے گفتگو
- 2 دن قبل

دلجیت دوسانجھ کا منیر نیازی کے اشعار سے ناقدین کو جواب
- 3 گھنٹے قبل

پاکستانی وزیر مصدق ملک سے باضابطہ دوطرفہ بات چیت نہیں ہوئی: بھارتی وزیر ثقافت
- 7 گھنٹے قبل

پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان
- 3 دن قبل

جینسن ہوانگ امریکی ٹیک کمپنی اینوڈیا کے دوبارہ سی ای او تعینات
- 2 گھنٹے قبل

پی سی بی سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان کر دیا گیا، رضوان، امام، صائم اور شان مسعود جگہ بنا نے میں ناکام
- 2 دن قبل

متروکہ وقف املاک بورڈ کے 359ویں اجلاس کا دوسرا روز، 13 اہم ایجنڈا آئٹمز زیر بحث
- 3 دن قبل

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا خیبر پختونخوا میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ
- 3 دن قبل

پی ایس ایل 12 کا افتتاحی میچ پشاور میں کھیلا جائے گا، چیئرمین پی سی بی کا اعلان
- 2 گھنٹے قبل




