پاکستان کی سعودی عرب کے ساتھ تجارت میں 50 فیصد جبکہ متحدہ عرب امارات کےساتھ تجارت میں 33 فیصد اضافہ ہوا ہے، اسٹیٹ بینک


رواں مالی سال کے پہلے پانچ ماہ کے دوران خلیجی ممالک میں پاکستان کے تجارتی تعلقات میں بہتری آئی ہے۔
اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کی سعودی عرب کے ساتھ تجارت میں 50 فیصد جبکہ متحدہ عرب امارات کےساتھ تجارت میں 33 فیصد اضافہ سامنے آیا ہے۔پاکستان میں ماہ جولائی میں نیا مالی سال کے اوائل میں سپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل(ایس آئی ایف سی) کے پلیٹ فارم سے اس سلسلے میں کوششیں شروع کر دی گئی تھیں۔
اعداد و شمار کے مطابق ماہ جولائی سے نومبر کے درمیان سعودی عرب کے ساتھ تجارت پچھلے سال کے مقابلے میں تقریباً 9 ملین ڈالر بڑھی ہے۔ پچھلے سال انہیں مہینوں کے دوران تجارتی حجم183.7 ملین ڈالر تھی اور جبکہ رواں سال میں 275.7 ملین ڈالر کی دو طرفہ تجارت ہوئی ہے۔
اسی طرح متحدہ عرب امارات کے ساتھ پاکستان کی تجارت میں اضافہ ہوا اور تجارتی حجم 614.9 ملین ڈالر سے زیادہ ہو کر 818 ملین ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔
تاہم اس دوران قطر، بحرین، اور اومان کے ساتھ تجارت میں کمی کا رجحان دیکھنے میں آیا ہے۔ البتہ کویت کے ساتھ پاکستانی تجارت میں قدرے اضافہ ہوا ہے۔ پچھلے سال کویت کے ساتھ یہ حجم 48.2 ملین ڈالر تھا اور اب یہ تجارتی حجم 51.8 ملین ڈالر ہو گئی ہے۔

لاہور میں مبینہ ویزہ فراڈ، چشم کشا تفصیلات سامنے آگئیں
- ایک گھنٹہ قبل
بالی وڈ اسٹار کے گھر سے سانپ برآمد، خوف و ہراس پھیل گیا
- ایک دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- ایک دن قبل
تاجروں کیلئے ریٹیلراسکیم ایپ لانچ کردی گئی
- ایک دن قبل

لاہور میں جشن آزادی اسنوکر رینکنگ ٹورنامنٹ، شوبز شخصیات کی شرکت
- ایک دن قبل
وفاقی حکومت کی طرف سے عمران خان کی اسپتال منتقلی کے فیصلے پرنظرثانی کی درخواست دائر
- ایک دن قبل

اسلام آباد میں بڑا ایکشن، 275 غیر ملکی گرفتار
- ایک دن قبل
مصباح ارشد کو مس یونیورس پاکستان منتخب کر لیا گیا
- 11 منٹ قبل

پاکستان انگلینڈ ٹیسٹ: بارش نے کھیل روک دیا، قومی ٹیم کی 2 وکٹیں گر گئیں
- 21 گھنٹے قبل

پٹیالہ گھرانے کے نامور گائیک راگا بوائز کی امریکا میں جشن آزادی کے شوز میں شاندار پرفارمنسز
- ایک دن قبل

بچوں کی نایاب دماغی بیماری کے خلاف بڑی امید، پرانی دوا کے حیران کن نتائج
- 21 گھنٹے قبل

ایک ہی دن دو نابالغ لڑکیاں لاپتا، علاقے میں خوف کی فضا
- 2 دن قبل









