Advertisement
پاکستان

قوم کا مینڈیٹ چوری کرنے والے نے اپنی جماعت کا مینڈیٹ بھی چوری کیا ،مریم نواز

مریم نواز نے کہا کہ گونج ہے کہ تحریک انصاف کے لاڈلے نے پی ٹی آئی کو ریلیف دیا

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Dec 29th 2023, 3:27 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
قوم کا مینڈیٹ چوری کرنے والے نے اپنی جماعت کا مینڈیٹ بھی چوری کیا ،مریم نواز

پشاور ہائیکورٹ فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے چیف آرگنائزر مسلم لیگ (ن) مریم نواز نے کہا کہ پشاور ہائیکورٹ کے سنگل بینچ کا فیصلہ الیکشن کمیشن کے آئینی اختیار پر حملہ ہے، متنازعہ جج کا خلاف قانون فیصلہ لاڈلے پن کا تازہ شاہکار ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نہ ووٹرز، نہ ووٹرز لسٹیں، نہ الیکشن کمشنر اور نہ الیکشن لڑنے کی اجازت لیکن سب حلال ؟ لیول پلئینگ فیلڈ مانگنے والے اپنی جماعت میں کسی کو لیول پلئینگ فیلڈ دینے کو تیار نہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ گونج ہے کہ تحریک انصاف کے لاڈلے نے پی ٹی آئی کو ریلیف دیا، جعلی اور فراڈ انٹرا پارٹی الیکشن کو حلال قرار دے دیا گیا، یہ فیصلہ الیکشن نہیں سلیکشن کی جیت ہے۔

مریم نواز کا یہ بھی کہنا تھا کہ 2018 میں آر ٹی ایس بٹھانے کی تاریخ دہرائی گئی ہے، قوم کا مینڈیٹ چوری کرنے والے نے اپنی جماعت کا مینڈیٹ بھی چوری کر لیا۔

Advertisement