Advertisement
پاکستان

بانی پی ٹی آئی او ر بشری ٰ بی بی پر 4جنوری کو فرد جرم عائد کی جائے گی

توشہ خانہ اور 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانتوں پر دلائل جاری ہیں

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Dec 29th 2023, 4:40 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
بانی پی ٹی آئی او ر بشری ٰ بی بی پر 4جنوری کو  فرد جرم عائد کی جائے گی

اسلام آباد : اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے توشہ خانہ ریفرنس کی سماعت اڈیالہ جیل میں کی۔

سینٹرل جیل اڈیالہ میں ہونے والی سماعت کے دوران ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل سردار مظفر عباسی اور نیب ٹیم عدالت میں پیش ہوئی جبکہ بانی پی ٹی آئی کے وکیل سردار لطیف کھوسہ عدالت میں پیش ہوئے۔

اس کے علاوہ پاکستان  تحریک انصاف کے سابق چیئرمین عمران خان بھی کمرہ عدالت میں موجود تھے . 

عدالت نے عمران خان اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم کی کارروائی کے لیے 4 جنوری کی تاریخ مقرر کردی۔

توشہ خانہ اور 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانتوں پر دلائل جاری ہیں۔

Advertisement