Advertisement

جاپان میں 7.6 شدت کا شدید زلزلہ، مرنے والوں کی تعداد 30 ہو گئی

جاپان میں7.6 شدت کے زلزلے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر تیس ہو گئی ہے جبکہ پچاس افراد زخمی ہوئے ہیں۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Jan 2nd 2024, 11:28 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
جاپان میں  7.6 شدت کا شدید زلزلہ، مرنے والوں کی تعداد 30 ہو گئی

ٹوکیو: جاپان کے صوبے اشیکاوا میں 7.6 شدت کا شدید زلزلہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

جس کے بعد سونامی کی میجر وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔ چینی خبر رساں ادارے شنہوا کے مطابق جاپان کی موسمیاتی ایجنسی (جے ایم اے) نے بتایا کہ پیر کوشام 4 بجکر 10 منٹ پر زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے جن کی شدت ریکٹر سکیل پر 7.6 ریکارڈ کی گئی ہے۔

جاپان میں 7.6  شدت کے زلزلے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر تیس ہو گئی ہے جبکہ پچاس افراد زخمی ہوئے ہیں۔

ذرائع ابلاغ کی اطلاعات کے مطابق پریفیکچر   کو بہت زیادہ جانی و مالی نقصان پہنچا کیونکہ یہ زلزلے کیمرکز کا قریب ترین مقام تھا۔

سوسے زائد رہائشی عمارتیں منہدم ہوگئیں جبکہ دوسومکانات میں آگ لگ گئی۔

ا 

Advertisement