میلبورن رینیگڈز اور ہوبارٹ ہریکینزکی ٹیمیں مینزبگ بیش لیگ میں (کل) پنجہ آزمائی کریں گی
ٹورنامنٹ ڈبل رائونڈ روبن اور پلے آف سسٹم پر کھیلا جا رہا ہے


میلبورن: کرکٹ آسٹریلیا (سی اے )کے زیر اہتمام مینز بگ بیش لیگ کا 13 واں ایڈیشن آسٹریلیا میں جاری ہے جس میں شائقین کرکٹ کو انتہائی سخت اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔
لیگ میں (کل) جمعرات کو ایک میچ کا فیصلہ ہوگا اور وہ لیگ کا 26 واں میچ ہوگا جس میں میلبورن رینیگڈز اور ہوبارٹ ہریکینزکی ٹیمیں ڈاک لینڈز سٹیڈیم، میلبورن میں آمنے سامنے ہوں گی۔
میلبورن رینیگڈز کوول سدرلیڈ کر رہے ہیں جبکہ ہوبارٹ ہریکینز کو نیتھن ایلس لیڈ کر رہے ہیں۔ مینز بگ بیش لیگ میں 8 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے ایکشن میں ہیں ۔ پرتھ سکارچرز کی ٹیم لیگ میں ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔
بگ بیش لیگ مردوں کا ایک پیشہ ورانہ ٹی ٹونٹی ڈومیسٹک کرکٹ ٹورنامنٹ ہے جس میں 8 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے کوشاں ہوں گی جن میں ایڈیلیڈ سٹرائیکرز، برسبین ہیٹ ، ہوبارٹ ہریکینز، میلبورن رینیگیڈز، میلبورن سٹارز،دفاعی چیمپئن پرتھ سکارچر ز، سڈنی سکسرز اور سڈنی تھنڈرشامل ہیں۔
ٹورنامنٹ ڈبل رائونڈ روبن اور پلے آف سسٹم پر کھیلا جا رہا ہے۔ ٹورنامنٹ میں فائنل سمیت کل 44میچز کھیلے جائیں گے۔ٹورنامنٹ میں پرتھ سکارچرز کی ٹیم اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی۔ٹورنامنٹ کا فائنل میچ 24 جنوری 2024 کو کھیلا جائے گا۔

غازی آباد تھانے میں لڑکی سے مبینہ زیادتی کیس میں اہم پیش رفت، بھکاری بھی نہ چھوڑا
- ایک دن قبل
نوجوانوں کو ایکسپورٹ انڈسٹری سے جوڑنے کا عملی قدم
- 3 گھنٹے قبل

انمول پنکی کو بڑا ریلیف، 3 مقدمات میں بری
- 3 دن قبل

شادی سے انکار یا بلیک میلنگ؟ نوجوان پر تیزاب پھینکنے کے بعد فائرنگ
- 3 دن قبل
79واں جشنِ آزادی: پنجاب پولیس کا امن و سلامتی کے عزم کا اعادہ
- 2 دن قبل

قوم کل یوم آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منائے گی
- 3 دن قبل

ملک میں سونا مزید سستا ہو گیا
- ایک دن قبل

علی ظفر کی عالمی میڈیا میں بھرپور پذیرائی
- ایک دن قبل
پی ایس ڈی ایف کا سر سید ڈیف ایسوسی ایشن سے معاہدہ، سماعت سے محروم افراد کیلئے ہنرمندی و روزگار کے مواقع بڑھانے کا عزم
- ایک دن قبل
پاکستان میں نیا شناختی کارڈ متعارف
- ایک دن قبل
عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر خیبر پختونخوا حکومت کا وفاق کی ہدایت پر 6.4 ارب روپے دینے سے انکار
- ایک دن قبل
الخدمت کیطرف سے اجتماعی شادی کی تقریب، 60 گھر آباد ہوں گے
- ایک دن قبل



