بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 4 روپے 12 پیسے کا اضافہ، نوٹیفکیشن جاری
مہنگائی کی چکی میں پسی عوام پر ایک بار پھر بجلی بم گرا دیا گیا،
ایک ماہ کیلئے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 4 روپے 12 پیسے کا اضافہ کردیا گیا۔ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ نومبر کے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا۔
نیپرا اتھارٹی نے قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ بتایا گیا ہے کہ سی پی پی اے نے فیول پرائس کی مد میں 4 روپے 66 پیسے کا اضافہ مانگا تھا۔ جس پر نیپرا اتھارٹی نے گزشتہ ہفتے سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
بجلی کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔ حالیہ اضافے میں فیول پرائس اور بقایا جات کی مد میں وصولیاں شامل ہیں۔ اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق موجودہ اضافہ بجلی صارفین سے جنوری کے بلوں میں وصول کیا جائے گا۔ قیمتوں میں اضافے سے صارفین پر 35 ارب سے زائد کا بوجھ پڑے گا۔
ایمن سلیم کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش،اداکارہ نے کیا نام رکھا؟
- ایک گھنٹہ قبل
خلیجی ممالک نے دو دن میں مزیدکتنے پاکستانیوں کو بے دخل کیا؟
- 40 منٹ قبل
وزیراعظم کے خطاب کےبعد اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کی لہر، انڈیکس 3 سطحیں کھو گیا
- 18 منٹ قبل
ملک کی معاشی ترقی کیلئے سب کے ساتھ مل کر بیٹھنے کو تیار ہوں: وزیراعظم شہباز شریف
- ایک گھنٹہ قبل
پاکستان، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان سہ فریقی سیریز کا مقام تبدیل
- ایک گھنٹہ قبل
توشہ خانہ ٹو کیس: بانی پی ٹی آئی اورہ بشریٰ بی بی کے خلاف پانچویں گواہ کا بیان بھی ریکارڈ
- 22 منٹ قبل