Advertisement
پاکستان

وزارت خارجہ اسلام آباد کے زیر اہتمام سفیروں کی 3 روزہ کانفرنس

 کانفرنس میں پاکستان کی خارجہ پالیسی  کے دوطرفہ علاقائی اور عالمی پہلوؤں پر غور و خوض ہوگا اور سفارشات کو حتمی شکل دی جائے گی

GNN Web Desk
شائع شدہ ایک سال قبل پر جنوری 4 2024، 5:56 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
وزارت خارجہ اسلام آباد کے زیر اہتمام سفیروں کی 3 روزہ کانفرنس

وزارت خارجہ اسلام آباد میں سفیروں کی تین روزہ کانفرنس شروع ہوگئی ہے۔

نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے اپنے افتتاحی خطاب میں پاکستان کی خارجہ پالیسی اور علاقائی اور عالمی صورتحال پر تسلسل سے بحث کی اہمیت پر زور دیا۔

 وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ کانفرنس سے کلیدی خطاب کریں گے۔

 کانفرنس میں پاکستان کی خارجہ پالیسی  کے دوطرفہ علاقائی اور عالمی پہلوؤں پر غور و خوض ہوگا اور سفارشات کو حتمی شکل دی جائے گی۔

علاقائی اور عالمی صورتحال کے تناظر میں سفیروں کی کانفرنس کا باقاعدگی سے اہتمام کیا جاتا ہے جس میں پاکستان کی خارجہ پالیسی کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوتا ہے۔

 

 

Advertisement