ٹیکنالوجی
سوشل میڈیا پلیٹ فارمز عارضی طور پر بند
5 بجے سے ہی تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز تعطل کا شکار ہیں جس سے پی ٹی سی ایل انٹرنیٹ اور گوگل سروسز کو اپنی معمول کے آپریشنز انجام دینے میں دشواری کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے
کراچی: ملک بھر میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز بشمول ایکس، فیس بُک، انسٹاگرا اور ٹک ٹاک عارضی طور پر معطل ہوگئے ہیں۔
میڈیا ذرائع کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں سوشل میڈیا سروسز تاحال متاثر ہیں جس کی وجہ سے صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جس میں انسٹاگرام، ایکس، ٹک ٹاک اور فیس بُک شامل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اتوار 5 بجے سے ہی تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز تعطل کا شکار ہیں جس سے پی ٹی سی ایل انٹرنیٹ اور گوگل سروسز کو اپنی معمول کے آپریشنز انجام دینے میں دشواری کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے ۔
ابھی تک سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے اس تعطل کی وجوہات سامنے نہیں آسکی ہیں جبکہ پاکستان ٹیلی کمیونکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے بھی ابھی تک اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔
دنیا
مس یونیورس 2024 کا تاج ڈنمارک کی حسینہ نے جیت لیا
فائنل امیدواروں میں سے ڈنمارک کی 21 سالہ ’وکٹوریہ کجر تھیل ویگ‘ کو مس یونیورس 2024 قرار دیا گیا
مس یونیورس 2024 کا تاج ڈنمارک کی حسینہ نے جیت لیا۔
View this post on Instagram
ہفتہ کی شب میکسیکو سٹی میں سالانہ مقابلہ حسن کے فائنل مقابلوں کا انعقاد ہوا جس میں مختلف ممالک کی حسیناؤں نے شرکت کی، مقابلے کا آغاز جمعرات کو ہوا تھا جس کے بعد 120 حسیناؤں میں سے 30 کو شارٹ لسٹ کیا گیا۔ بعد ازاں پانچ فائنل امیدواروں میں سے ڈنمارک کی 21 سالہ ’وکٹوریہ کجر تھیل ویگ‘ کو مس یونیورس 2024 قرار دیا گیا، وہ یہ مقابلہ جیتنے والی پہلی ڈینش حسینہ ہیں۔
View this post on Instagram
نائیجیریا کی چیڈیما ایڈیٹشینا دوسرے، میکسیکو کی ماریا فرنینڈا تیسرے اور تھائی لینڈ کی سچتا چوانگسری چوتھے نمبر پر رہیں۔وینزویلا کی 28 سالہ الیانا مارکیز پیڈروزا (جو ایک ماں بھی ہیں) نے پانچویں پوزیشن حاصل کرکے تاریخ رقم کی، جبکہ مالٹا کی بیٹریس نجویا پہلی خاتون بن گئیں جو چالیس سال سے زائد عمر میں گرینڈ فائنل تک پہنچیں۔
یاد رہے کہ اس سال مس یونیورس کی 72 سالہ تاریخ میں پہلی بار 28 سال سے زیادہ عمر کی خواتین کو بھی مقابلے میں حصہ لینے کی اجازت دی گئی۔ مس یونیورس آرگنائزیشن نے مقابلہ حسن کیلئے عمر کی حد، حاملہ خواتین یا ماؤں اور یا شادی شدہ خواتین پر پابندی کو گزشتہ سال ختم کردیا تھا۔
مقابلے میں بیلاروس، اریٹیریا اور متحدہ عرب امارات سمیت کئی ممالک نے پہلی بار شرکت کی۔
تفریح
شردھا کپور نئی آنے والی فلم میں ناگن بنیں گی
فلم کی شوٹنگ اگلے سال تک شروع ہونے کا امکان ہے،پرڈیوسر
معروف بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپور نئی آنے والی فلم میں "ناگن" بن کر شائقین کے دلوں پر راج کرنے کے لیے تیار ہیں۔
فلم کے پروڈیوسر نکھل دویدی نے نئی آنے والی فلم کے حوالے سے بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ہمیں فلم کا اسکرپٹ تیار کرنے میں تین سال لگے، ان کا مزید کہنا تھا کہ فلم کا موضوع بالکل نیا ہے جس کا پرانی فلموں سے کوئی تعلق نہیں ہے، امید ہے فلم بینوں کو ایک منفرد اور مافوق الفطرت فلم دیکھنے کو ملے گی۔
فلم پرڈیوسر نکھل نے فلم کی کاسٹ کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ شردھا کی قابلیت اور صلاحیت نے انہیں ناگن کے لیے بہترین انتخاب بنادیا ہے اور ہمیں خوشی ہے کہ وہ اس فلم کا حصہ بن رہی
نکھل کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے جب شردھا کپور کو اس فلم میں کام کرنے کی پیشکش کی تو انہوں نے فورا حامی بھر لی۔ ہم نے اس فلم کے بنانے کے خیال کے ساتھ ہی شردھا سے رابطہ کیا تھا اور وہ جب ہی راضی ہوگئی تھیں۔ وہ اب فلم کی شوٹنگ شروع ہونے کا انتظار کررہی ہیں۔
فلم کی شوٹنگ کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ اس فلم کی شوٹنگ اگلے سال تک شروع ہوسکتی ہے۔
جرم
سیالکوٹ:زارا قتل کیس میں اہم پیشرفت، گرفتار مرکزی ملزمہ نے اعتراف جرم کر لیا
بہو پر کردار کشی کے لگائے گئے الزامات غلط اور جھوٹے ہیں اس نے نفرت اور حسد میں آ کر زارا کو قتل کیا ہے،ملزمہ
سیالکوٹ کے علاقے ڈسکہ میں سسرالیوں کے ہاتھوں حاملہ بہو کے بہیمانہ قتل کے کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، کیس میں گرفتارمرکزی ملزمہ صغراں بی بی نے اعتراف جر م کر لیا ہے۔
پولیس کو دیے گئے بیان کے مطابق مرکزی ملزمہ کا کہنا ہے کہ بہو پر کردار کشی کے لگائے گئے الزامات غلط اور جھوٹے ہیں اس نے نفرت اور حسد میں آ کر بہو زارا کو قتل کیا ہے۔
پولیس کو دیے گئے بیان میں ملزمہ کا مزید کہنا تھا کہ سارا قصور میرا ہے،میری وجہ سے میری بیٹی،پوتے اور رشتہ دار مصبیت میں پھنسے ہیں۔
دوسری جانب پولیس نے ملزمہ صغراں کی دوسری بیٹی صبا اوربیٹے قاسم کو بھی زیرحراست میں لیا ہے،پولیس حکام کے مطابق مقتولہ زارا کے اغوا کی ایف آئی آر میں مزید دفعات بھی شامل کردی گئیں ہیں اور مقدمے میں قتل کی نیت، اغوا اور دیگر دفعات کا اضافہ کیا گیا ہے۔
جبکہ زارا قتل کیس کے مرکزی ملزم نوید کو عدالت میں پیش کردیا گیا ہے،ملزم نوید کو ڈیوٹی مجسٹریٹ حمیرا مظفرکی عدالت میں پیش کرتے ہوئے پولیس نے دس روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی،تاہم عدالت نے ملزم نوید کوایک روزہ جسمانی ریمانڈپرپولیس کےحوالے کردیا۔
کیس میں ملوث دیگر ملزمان صغراں ، یاسمین ، عبداللہ کو کل دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائیگا،پولیس کے مطابق مقدمے میں اب تک چار ملزمان گرفتار اور دو زیرحراست ہیں۔
واضح رہے کہ کچھ روز قبل ڈسکہ میں سسرالیوں نے بہو کو بے دردی سے قتل کرنے کے بعد لاش کے ٹکڑے کرکے بوری میں بند کرکے نالے میں پھینک دی تھی۔ لڑکی کا شوہر بیرون ملک مقیم ہے اور ساس صغراں، نند یاسمین، نواسے عبداللہ سمیت 4 افراد نے مل کر لڑکی کو بے دردی سے قتل کیا۔
بعد ازاں پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے کارروائی کے دوران ملزمان کو گرفتار کیا تو دوران تفتیش سفاک ملزمان نے اپنے اس گھناؤنے اقدام کا اعتراف جرم کرلیا۔
ابتدائی تفتیش کے دوران اس بات کا پتہ چلا کہ زارا کی شادی 4 سال قبل خالہ زاد عبدالقدیر سے ہوئی تھی اور وہ سعودی عرب میں اپنے شوہر کے ساتھ ہی رہتی تھی لیکن اکثر و بیشتر اپنے ایک ڈھائی سالہ بیٹے کے ساتھ پاکستان آتی رہتی تھی اور 9 ماہ کی حاملہ تھی،زہرہ ایک ماہ پہلے پاکستان واپس آئی اور میکے میں رہائش پذیر تھی لیکن پھر ساس نندوں نے دھوکے سے اپنے گھر بلایا اور سوتے میں قتل کردیا۔
-
تجارت 2 دن پہلے
پی ایس ایکس میں کاروبار کا مثبت رجحان ، انڈیکس میں 500 پوائنٹس سے زائد کا اضافہ
-
دنیا 19 گھنٹے پہلے
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی رہائش گاہ پر 2 فلیش بم سے حملہ
-
تجارت 2 دن پہلے
اوگرا نے نومبر کیلئے آر ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
-
دنیا 2 دن پہلے
سری لنکا : صدارتی انتخابات میں ڈسانائیکے کو برتری حاصل
-
پاکستان 2 دن پہلے
سموگ تدارک،لاہور اور ملتان میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ
-
کھیل 2 دن پہلے
نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر ٹم ساؤتھی نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
کھیل 2 دن پہلے
پی سی بی کا غیر ملکی ہیڈ کوچز سے مستقل چھٹکارہ پانے کا فیصلہ
-
کھیل 2 دن پہلے
چیمپئنز ٹرافی:آئی سی سی نے پاکستان نہ آنے پر بھارتی کرکٹ بورڈ سےتحریری جواب طلب کر لیا