ٹیکنالوجی
واٹس ایپ گروپ ایڈمن کے لیے لائسنس لازمی قرار
حکومت نے یہ اقدام گمراہ کن معلومات اور کاروباری فراڈ کی روک تھام کے لیے کیا ہے
زمبابوے کی حکومت نے واٹس ایپ گروپس کے ایڈمنز کے لیے نئے قواعد و ضوابط اور لائسنس کی شرط کا اعلان کر دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق زمبابوے کی حکومت نے واٹس ایپ گروپس کے ایڈمنز کے لیے لائسنس اور فیس کی نئی شرط کا اعلان کر دیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق زمبابوے حکومت کی جانب سے کیا جانے والا یہ اقدام گمراہ کن خبروں کو روکنے اور سوشل میڈیا کے احتساب کو بڑھانے کی جانب ایک قدم ہے۔
زمبابوے حکومت کی جانب سے لائسنس کی مختلف فیسیں رکھی گئی ہیں جس کا تعلق گروپ کی نوعیت پر ہے، جبکہ لائسنس فیس کا تعین 50 ڈالر سے 2500 ڈالر تک کیا گیا ہے۔
زمبابوے کی وزیر اطلاعات مونیکا مٹسوانگوا کا کہنا تھا کہ لائسنس کا طریقہ کار تشدد اور افراتفری کا سبب بننے والی غلط خبروں کے ذرائع کی نشان دہی کرنے میں مدد دے گا۔
لائسنسنگ پروسیس میں گروپ ایڈمنز کو نجی معلومات فراہم کرنی ہوگی، جس کی صورت پرائیویسی کے مسائل پیش آسکتے ہیں، زمبابوے حکومت نے ملک میں سیکیورٹی اور امن و امان کی صورت حال کو برقرار رکھنے کے لیے اپنے اس اقدام کا دفاع کیا۔
پاکستان
معروف مذہبی سکالر جنید جمشید کو مداحوں سے بچھڑے 6 برس بیت گئے
گیت "دل دل پاکستان" نے مقبولیت کا ریکارڈ قائم کیا، 1999 میں ان کی دوسری سولو البم کے کئی گیت بھی بہت مقبول ہوئے تھے
معروف مذہبی سکالر جنید جمشید کو مداحوں سے بچھڑے 6 برس بیت گئے ۔
ان کی یادیں اور آواز آج بھی مداحوں کے دلوں میں زندہ ہے۔ جنید جمشید 7 دسمبر 2016ء کو پی آئی اے کے اس بدقسمت طیارے میں سوار تھے جو چترال سے اسلام آباد آتے ہوئے حویلیاں کے قریب حادثے کا شکار ہواتھا،اس وقت جنید جمشید اپنی اہلیہ کے ہمراہ چترال میں تبلیغی دورے کے بعد اسلام آباد واپس آرہے تھے۔
جنیدجمشید نے اپنے میوزک کیریئر کا آغاز وائٹل سائنز بینڈ سے کیاتھا،پہلے البم کی ریلیز نے ہی انہیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا،گیت "دل دل پاکستان" نے مقبولیت کا ریکارڈ قائم کیا، 1999 میں ان کی دوسری سولو البم کے کئی گیت بھی بہت مقبول ہوئے تھے،2002 میں اپنی چوتھی اور آخری البم کے بعد جنید جمشید کا مذہب کی طرف رجحان ہوگیاتھاجس کے بعدوہ معروف نعت خواں کے طور پرسامنے آئے۔
علاقائی
شعبہ فلم اینڈ براڈ کاسٹنگ ڈیپارٹمنٹ کی چیئرپرسن کی وزیر اعلی پنجاب سے ملاقات
ڈاکٹر لبنیٰ ظہیر نےوزیر اعلی مریم نواز کو ڈیپارٹمنٹ کےتعلیمی معیار سے آگاہ کیا
لاہور:پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ فلم اینڈ براڈ کاسٹنگ ڈیپارٹمنٹ کی چیئرپرسن ڈاکٹر لبنیٰ ظہیر نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سےان کے دفترمیں ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران اہم علمی امور کے ساتھ دیگر اہم امور پر بھی غوروخوض کیا گیا، ڈاکٹر لبنیٰ ظہیر نے پنجاب میں شروع کی جانے والی مختلف سکیموں کو سراہا۔
ملاقات میں چئیر پرسن ڈاکٹر لبنیٰ ظہیر نےوزیر اعلی مریم نواز کو ڈیپارٹمنٹ کے تعلیمی معیار سے آگاہ کیا
وزیر اعلی مریم نواز نےکہا کہ حکومت جلد ہی طلباء میں جدید ترین لیپ ٹاپ تقسیم کرے گی،اس کے ساتھ ساتھ پنجاب حکومت طلباء کے لیے قرض کی اسکیم شروع کرنے جار ہی ہے۔
قرض اسکیم کے تحت طلباء کو 10 ملین روپے تک کا قرض فراہم کیا جائے گا تا کہ اس سے وہ اپنے کاروبار شروع کر سکیں اور مالی خودمختاری حاصل کر سکیں۔
یہ بتانا ضروری ہے کہ پنجاب حکومت نے حال ہی میں 130 ارب روپے کے بجٹ کے ساتھ پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی سکیم کا آغاز کیا ہے، جس کا نام ہونہار اسکالر شپ پروگرام ہے۔
تجارت
مہنگائی اگر کم ہو رہی ہے تو حکومتی بیانات میں کم ہو رہی ہے، امیر جماعت اسلامی
حکومت میڈیا کی آواز کو بند کرنے کی کوشش کرتی ہے۔ کیا بجلی اور گیس کی قیمتیں کم ہوئی ہیں؟
امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ مہنگائی صرف حکومت کے بیانات میں کم ہو رہی ہے۔
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم تصاد م نہیں چاہتے لیکن آپ مجبور کرتے ہیں کہ ہم عوام کے ساتھ آئیں۔ اور ہم عوام کے ساتھ آتے ہیں تو آپ گھٹنے ٹیک دیتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ ہم نہیں چاہتے کہ پاکستان میں اس طرح کے حالات ہوں۔ اور صرف ونٹر پیکج کا اعلان کرنے سے کچھ نہیں ہو گا۔ کیونکہ ونٹر پیکج کاعام آدمی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ حکمران ایسی باتیں کرتے ہیں جو عوام کو سمجھ نہیں آتیں۔ اور حکومت میڈیا کی آواز کو بند کرنے کی کوشش کرتی ہے۔ کیا بجلی اور گیس کی قیمتیں کم ہوئی ہیں؟
انہوں نے کہا کہ مہنگائی اگر کم ہو رہی ہے تو ان کے بیانات میں ہو رہی ہے۔ اور پتہ نہیں وزیر اعظم شہباز شریف کو وہ خبر کہاں سے ملتی ہے کہ معیشت بہتر اور مہنگائی کم ہو گئی۔ لوگوں کا جمہوریت پر اعتماد اٹھ رہا ہے۔
-
تجارت ایک دن پہلے
نیپرا نے ونٹر پیکیج کی منظوری دے دی
-
تجارت 2 دن پہلے
مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ
-
علاقائی 18 گھنٹے پہلے
شعبہ فلم اینڈ براڈ کاسٹنگ ڈیپارٹمنٹ کی چیئرپرسن کی وزیر اعلی پنجاب سے ملاقات
-
تجارت ایک دن پہلے
شادی ہال مالکان کا شادی کی تقریب پر دس فیصد ٹیکس وصول کرنے کا اعلان
-
پاکستان 2 دن پہلے
پی آئی اے کا نیا سی ای او کس کو مقرر کیا گیا؟
-
دنیا ایک دن پہلے
امریکی ریاست کیلیفورنیا میں زلزلے کےجھٹکے
-
کھیل ایک دن پہلے
چیمپئنز ٹرافی:بھارتی براڈ کاسٹرز کی آئی سی سی کو وراننگ
-
ٹیکنالوجی 2 دن پہلے
اسٹار لنک کو پاکستان میں لانے کی کوششیں تیز