جی این این سوشل

ٹیکنالوجی

جی میل میں صارفین کے لیے منفرد فیچر متعارف

سرچ فلٹرز کے ذریعے صارفین کے لیے ای میلز کو ڈھونڈنا آسان ہو جائے گا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

جی میل میں صارفین کے لیے منفرد فیچر متعارف
جی میل میں صارفین کے لیے منفرد فیچر متعارف

جی میل کی جانب سے صارفین کے لیے ایک بہترین فیچر متعارف کروایا گیا ہے  جس سے صارفین کے لیے اس میں مطلوبہ مواد یا ای میلز ڈھونڈنا آسان ہو جائے گا۔

گوگل کی ای میل سروس کی اینڈرائیڈ ایپ میں نئے سرچ فلٹرز کا اضافہ کیا جارہا ہے،سرچ فلٹرز کے ذریعے صارفین کے لیے ای میلز کو ڈھونڈنا آسان ہو جائے گا کیونکہ انہیں موسٹ ریسنٹ اور موسٹ ریلی وینوٹ  کا آپشنز دستیاب ہو گا۔

یہ فیچر ابھی جی میل ایپ کے محدود صارفین کو دستیاب ہے او ر اس کی آزمائش کچھ عرصے سے کی جا رہی تھی۔

واضح رہے  کہ گوگل کی جانب سے کچھ عرصے سے جی میل میں آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) فیچرز پر زیادہ کام کیا جا رہا تھا، مگر اب جی میل سرچ کو بھی اس فیچر کے ذریعے صارفین کے لیے زیادہ بہتر بنایا جا رہا ہے۔

حیرت انگیز طورپر اب تک جی میل میں مواد تلاش کرنے کے لیے اس طرح کا بیسک فیچرز موجود نہیں تھا، مگر اب یہ صارفین کے لیے زیادہ مددگار ثابت ہوگا۔

پاکستان

26 ویں آئینی ترمیم کے بعد پہلا 6 رکنی آئینی بینچ تشکیل

جسٹس امین الدین خان آئینی بینچ کے سربراہ ہوں گے، جسٹس جمال خان مندوخیل اور جسٹس محمد علی آئینی بینچ میں شامل ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

26 ویں آئینی ترمیم کے بعد پہلا 6 رکنی آئینی بینچ تشکیل

اسلام آباد: 26 ویں آئینی ترمیم کے بعد پہلا 6 رکنی آئینی بینچ تشکیل دے دیا گیا۔

26 ویں آئینی ترمیم کے بعد پہلا 6 رکنی آئینی بینچ تشکیل دے دیا گیا ہے جب کہ رجسٹرار سپریم کورٹ نے روسٹر جاری کردیا ہے۔

جسٹس امین الدین خان آئینی بینچ کے سربراہ ہوں گے، جسٹس جمال خان مندوخیل اور جسٹس محمد علی آئینی بینچ میں شامل ہیں۔

علاوہ ازیں جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس مسرت ہلالی بھی آئینی بینچ میں شامل ہیں جب کہ جسٹس نعیم اختر افغان بھی آئینی بینچ کا حصہ ہیں۔

6 رکنی آئینی بینچ 14 نومبر کو صبح ساڑھے 9 بجے آئینی کیسز کی سماعت کرے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

تفریح

 جنوبی کوریا کے معروف اداکار سونگ جائے رم نے خودکشی کرلی

 کورین میڈیا کے مطابق جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیول کے اپارٹمنٹ سے 39 سالہ اداکار کی لاش ملی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

 جنوبی کوریا کے معروف اداکار سونگ جائے رم نے خودکشی کرلی

 جنوبی کوریا کے معروف اداکار سونگ جائے رم نے خودکشی کرلی۔

 کورین میڈیا کے مطابق جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیول کے اپارٹمنٹ سے 39 سالہ اداکار کی لاش ملی ہے، پولیس نے بتایاکہ لاش کے قریب سے 2 صفحات پر مشتمل خط بھی ملا ہے جس میں خودکشی کی وجوہات کا ذکر کیا گیا ہے۔

 پولیس نے اداکار کی خودکشی سے متعلق تفصیلات تاحال جاری نہیں کی ہیں تاہم تحقیقات کا آغاز کردیا ہے اور اس حوالے سے آنجہانی اداکار کے دوستوں، خاندان سے تفتیش کی جائے گی،دوسری جانب کورین ڈرامہ انڈسٹری ساتھی اداکار کی خودکشی پر سوگ میں ہے۔  خیال رہے کہ سونگ جائے رم نے کئی مشہور کورین ڈراموں میں اداکاری کی اور فلموں میں بھی کام کرچکے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں دہلی پہلے جبکہ لاہور دوسرے نمبر پر آگیا

دہلی کا ائیر کوالٹی انڈیکس 1079 جبکہ لاہورکی ہوا میں آلودگی کا تناسب 574 ریکارڈ کیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں دہلی پہلے جبکہ  لاہور دوسرے نمبر پر آگیا

دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں رات دیر گئے بھارتی دارالحکومت دہلی پہلے اور پاکستان کا شہر لاہور دوسرے نمبر پر آگئے۔

آلودہ ترین شہروں میں دہلی کا ائیر کوالٹی انڈیکس 1079 ریکارڈ کیا گیا جبکہ لاہورکی ہوا میں آلودگی کا تناسب 574 ریکارڈ کیا گیا۔

پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور کے بعد ملتان کا دوسرے اور اسلام آباد کا تیسرے نمبر پر جبکہ راولپنڈی کا چوتھا اور پشاور کا پانچوں کا نمبر شمار کیا گیا۔پنجاب کے میدانی علاقوں میں شدید دھند اور اسموگ کے باعث مختف موٹرویز بھی بند کردیے جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوگئی۔

ترجمان موٹرویز پولیس کے مطابق موٹروے ایم 2، ایم 3، ایم 4 اور ایم 5 سمیت دیگر شاہراہوں کو مختلف مقامات پر ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا ہے۔ اسموگ اور دھند کے باعث حد نگاہ کم ہونے پر موٹر وے ایم 2 کو لاہور سے شیخوپورہ، موٹر وے ایم 4 کو لاہور سے درخانہ، ایم 11 کو سمبڑیال تک بند کیا گیا ہے۔

ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ موٹرویز کو عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر یقینی بنانے کیلئے بند کیا جاتا ہے۔ عوام اسموگ اور دھند کے سیزن میں دن کے اوقات میں سفر کو ترجیح دیا کریں، رات کو سفر کرنا پڑے تو گاڑی کے آگے اور پیچھے فوگ لائٹس کا استعمال کریں۔

اسموگ نے پنجاب میں تعلیمی نظام کو بھی متاثرکردیا ہے، اسموگ کے باعث تعلیمی ادارے بند رہیں گے جبکہ نجی اداروں کو آدھا اسٹاف آن لائن شفٹ میں ٹرانسفر کرنے کا حکم دیدیا گیا ہے۔ لاہور میں دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف ڈولفن فورس نے کارروائیاں شروع کردی ہیں۔

خیال رہے کہ پنجاب کے علاوہ صوبہ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بھی اسموگ موجود ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll