تجارت
پنجاب ریونیو اتھارٹی کا لاہور میں موجود مختلف ریسٹورینٹس کے گرد گھیرا تنگ
غیر رجسٹرڈ ریسٹورنٹس کی چیکنگ و مانیٹرنگ کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی
پنجاب ریونیو اتھارٹی (پی آر اے) نے شہر لاہور میں موجود مختلف ریسٹورینٹس کے گرد گھیرا تنگ کرتے ہوئے غیر رجسٹرڈ ریسٹورنٹس کی چیکنگ و مانیٹرنگ کے لیے ٹیمیں تشکیل دیں دی ۔
کمشنر پی آر اے لاہور مصباح نواز کی ہدایت پر انفورسمنٹ افسران سعود عتیق خان اور اکمل وڑائچ نے مختلف ریسٹورینٹس کے رجسٹریشن اسٹیٹس اور الیکٹرانک انوائس مونیٹرنگ سسٹم کو چیک کرنے کیلئے گلبرگ اور ایم ایم عالم روڈ کے نامور ریسٹورنٹس پر چھاپے مارے۔
پنجاب ریونیو اتھارٹی نے غیر رجسٹرڈ متعدد ریسٹورنٹس کو شوکاز نوٹس بھی جاری کر دیئے، رجسٹرڈ ریسٹورینٹس کا ٹیکس کی ادائیگی نہ کرنے پر بھی شوکاز نوٹس جاری کیے گئے۔
۔ترجمان پی آر اے کے مطابق اسکے علاوہ الیکٹرانک انوائس مونیٹرنگ سسٹم کی تنصیب نہ کرنے والوں کو بھی موقع پر شوکاز نوٹس جاری کئے، غیر رجسٹرڈ تمام ریسٹورینٹس ، ای آئی ایم ایس سسٹم کی تنصیب نہ کرنے والے اور ٹیکس کی ادائیگی نہ کرنے والوں کو ایک ہفتہ کا وقت فراہم کر دیا گیا ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ مقرر کردہ وقت کے بعد جرمانہ کی وصولی اور بعدازاں سخت قانونی کارروائی بشمول سیلنگ عمل میں لائی جاسکتی ہے۔
تفریح
رونالڈو کا مہمان ان کا سب سے بڑا حریف ؟
معروف فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کا پہلا مہمان کوئی اور نہیں بلکہ مسٹر بیسٹ ہیں
پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے اپنے یوٹیوب چینل پر پہلی ویڈیو کیلئے مہمان کی شناخت سے پردہ اٹھادیا۔
رپورٹس کے مطابق معروف فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کے پہلے کوئی اور نہیں بلکہ مسٹر بیسٹ ہیں۔
اسٹار فٹبالر کے اعلان کے بعد مداحوں کی جانب سے مختلف قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں کہ مہمان ہوگا تاہم نام سامنے آنے پر مداح حیران ہیں کیونکہ مسٹر بیسٹ کو رونالڈو کا یوٹیوب کی دنیا میں سب سے بڑا حریف سمجھا جارہا تھا۔
رونالڈو کے یوٹیوب چینل پر ویڈیو کو 16 ملین سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں۔
کرسٹیانو رونالڈو کا یوٹیوب چینل یو آر کرسٹیانو پہلے ہی ریکارڈ توڑ چکا ہے اور اس کے 67 ملین سے زائد سبسکرائبرز ہیں۔
تاہم یہ مسٹر بیسٹ کے مقابلے میں کچھ بھی نہیں جن کے اس وقت یوٹیوب پر 330 ملین سبسکرائبرز ہیں۔
صحت
پاکستان میں مزید 2 بچے پولیو سے متاثر، مجموعی طور پر تعداد 52 ہو گئی
پولیو سے متاثرہ بچوں کا خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان سے تعلق ہے
پاکستان میں مزید 2 بچے پولیو سے متاثر، مجموعی طور پر تعداد 52 ہو گئی۔
محکمہ صحت کے مطابق پولیو سے متاثرہ بچوں کا خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان سے تعلق ہے۔ ڈی آئی خان کی تحصیل درازندہ میں 3 سالہ بچی اور 18 مہینے کا بچہ پولیو سے معذور ہوئے ہیں۔
خیبر پختون خوا میں پولیو سے متاثر ہونے والے بچوں کی تعداد 13 ہو گئی ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق بلوچستان میں پولیو سے سب سے زیادہ بچے متاثر ہوئے ہیں۔
پولیس سے بلوچستان میں 24 بچے، سندھ میں 13 بچے، پنجاب اور اسلام اباد میں 1،1 بچہ متاثر ہو کر معذور ہوا ہے۔
علاقائی
وزیراعلیٰ کی پنجاب میں 3 مرلہ پلاٹ اسکیم کے اجراء کی منظوری
چشتیاں میں 3 مرلہ اسکیم کے تحت 666 پلاٹ دے کر اسکیم کا آغاز کیا جائے گا
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب میں 3 مرلہ پلاٹ اسکیم کے اجراء کی اصولی منظوری دے دی، چشتیاں میں 3 مرلہ اسکیم کے تحت 666 پلاٹ دے کر اسکیم کا آغاز کیا جائے گا۔
مریم نوز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں اپنی چھت اپنا گھر اسکیم پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں بتایا گیا کہ پنجاب میں اپنی چھت اپنا گھر پروجیکٹ کے تحت 927 درخواست دہندگان کو قرض کی پہلی قسط کی ادائیگی مکمل کی جاچکی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے دوسری قسط کی ادائیگی جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اپنی چھت اپنا گھر کے تحت 800 سے زائد گھر تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہوچکے ہیں، 50ہزار درخواست دہندگان کا ڈیٹا تصدیق کیلئے اخوت کو ٹرانسفر کیا گیا تھا جس میں سے 38 ہزار کی تصدیق مکمل کرلی گئی ہے۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ اپنی چھت اپنا گھر کے تحت 20900 درخواست دہندگان نے مطلوبہ دستاویزات جمع کرادیں، اپنی چھت اپنا گھر پورٹل پرگھروں کیلئے سواتین لاکھ سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں۔ جون 2025 تک 47 ہزار گھر اوراگلے دسمبر تک 1 لاکھ گھروں کی تعمیر کا ٹارگٹ مکمل کرلیا جائیگا۔
اجلاس میں اپنی چھت اپنا گھر پراجیکٹ کے تحت مکمل ہونے والے پہلے پانچ گھروں میں فرنیچر اوردیگر سامان کا تحفہ پیش کرنے کی منظوری دی بھی گئی۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے منصوبے کو تیز تر کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اپنی چھت ہر عام آدمی کا خواب ہے، نعروں اور دعووں پر یقین نہیں رکھتے، اپنی چھت مہیا کرنے کے وعدہ ضرور پورا کریں گے۔
-
کھیل ایک دن پہلے
سمیر احمد سید چیمپئینز ٹرافی 2025 کیلئے ٹورنامنٹ ڈائریکٹر مقرر
-
پاکستان ایک دن پہلے
عازمین حج کے لیے پاسپورٹس کا حصول ہوا آسان
-
تجارت ایک دن پہلے
ملک میں آج سونے کی قیمت کیا رہی؟
-
پاکستان ایک دن پہلے
الیکشن کمیشن نے نون لیگ کے منحرف رکن قومی اسمبلی کو ڈی سیٹ کر دیا
-
کھیل 2 دن پہلے
انڈیا پاکستان میں ہونے والے بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سےدستبردار
-
پاکستان ایک دن پہلے
پی ٹی آئی احتجاج :23 نومبر سے انٹرنیٹ اور موبائل سروس معطل کرنے کا فیصلہ
-
پاکستان 2 دن پہلے
حکومت حج سستا کرنے میں متحرک ، حجاج کے لیےکرائے کی مد میں 50 ڈالر کی کمی
-
موسم ایک دن پہلے
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک سرد اور پنجاب کے چند میدانی علاقوں میں سموگ چھائے رہنے کا امکان