دنیا
سعودی عرب میں چار روزہ حج و عمرہ خدمات کانفرنس اور نمائش کا آغاز ہو گیا
جدہ کے معروف سپرڈوم میں جس میں 35,000 نشستوں کی گنجائش موجود ہے
جدہ: شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی زیر سرپرستی سعودی وزارت حج و عمرہ کے زیر اہتمام چار روزہ حج و عمرہ خدمات کانفرنس اور نمائش 2024 پیر کو جدہ میں شروع ہو گئی۔ جدہ کے معروف سپرڈوم میں جس میں 35,000 نشستوں کی گنجائش موجود ہے ایک رنگا رنگ افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب میں دنیا بھر کے مختلف ملکوں سے وزراء، سفیروں، قونصلرز اور حج اور عمرہ کے شعبے میں کام کرنے والی نجی اور سرکاری کمپنیوں کے 200 سے زائد اداروں نے شرکت کی۔
پاکستان کے وزیر برائے مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی انیق احمد اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی حافظ طاہر محمود اشرفی بھی حج و عمرہ کانفرنس کے افتتاحی اجلاس میں موجود تھے۔سعودی وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے اپنے افتتاحی خطاب میں سالانہ کانفرنس اور نمائش کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی۔ تجارتی پہلوؤں اور حج اور عمرہ کے بڑھتے ہوئے اخراجات کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے حج اور عمرہ زائرین کو بہترین سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے مملکت کے عزم کا اعادہ کیا۔ سعودی حکام کے درمیان حج اور عمرہ کے امور میں تعاون بڑھانے کے لیے دو معاہدوں پر دستخط کے علاوہ کانفرنس اور نمائش کی کچھ اسپانسر کمپنیوں کو بھی افتتاحی سیشن کے دوران انعامات سے بھی نوازا گیا۔
مختلف سیشنز کے ساتھ ساتھ، چار روزہ کانفرنس کے دوران مختلف موضوعات پر سیمینارز، ورکشاپس اور پینل مباحثوں کا انعقاد بھی کیا جائے گا، جس میں دنیا بھر کے میڈیا اداروں کے درمیان موثر تعاون اور شراکت داری کے ذریعے سالانہ حج کے مناسک کو بھرپور انداز میں پیش کرنے میں میڈیا کا اہم کردار شامل ہے۔حج اور عمرہ سروسز کانفرنس اور نمائش ایک سالانہ تقریب ہے جو ممتاز مفکرین، اختراع کاروں، محققین اور کاروباری افراد کو متحد کرتی ہے، جو تمام حجاج کی خدمات کو بہتر بنانے کے لیے کوشاں ہیں۔یہ تقریب متنوع عرب اور اسلامی کمیونٹیز کے ساتھ علاقائی اور بین الاقوامی بات چیت کو فروغ دینے کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم ہے۔
دنیا
دنیا بھر میں آج ’’برداشت اور رواداری‘‘ کا عالمی دن منایا جا رہا ہے
رواداری کا عالمی دن افراد،حکومتوں اور تنظیموں کو اپنے رویوں اور طرز عمل پر غور کرنےکی ترغیب دیتا ہے
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ’’برداشت اور رواداری‘‘ کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔
عالمی یوم برداشت ہر سال اقوام متحدہ کے زیر اہتمام دنیا بھر میں منایا جاتا ہے اس دن کی منظوری اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 16 نومبر1996 کو دی اور پہلی مرتبہ یہ دن 2005 میں منایا گیا۔
بنیادی طور اس دن کو منانے کا مقصد معاشرے میں برداشت، صبر و تحمل کی اہمیت اورعدم برداشت کے منفی اثرات سے لوگوں کو آگاہی فراہم کرنا ہے۔
رواداری کا عالمی دن افراد،حکومتوں اور تنظیموں کو اپنے رویوں اور طرز عمل پر غور کرنےکی ترغیب دیتا ہے۔
اس موقع پر انسانی حقوق کی تنظیمیں خصوصاً اقلیتوں کے ساتھ امتیازی سلوک اور منافرت کی روک تھام اور اس پر سزا کی ضرورت کو بھی اجاگر کریں گی۔
اس دن کو منانے کا مقصد یہ بھی ہے کہ لوگوں کو ایک دوسروں کے مذہب ،عقائد اور حقوق کا احترام کرنا سکھایا جائے۔
پاکستان
اے این پی رہنماالیاس احمد بلور انتقال کر گئے
الیاس احمد بلور کئی ماہ سے پشاور کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے اور گردوں کے مرض میں مبتلا تھے
عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما اور سابق سینیٹر الیاس احمد بلور انتقال کر گئے۔
الیاس بلور کے بھائی اور سینئر رہنما اے این پی غلام بلور کے مطابق مرحوم الیاس احمد بلور کئی ماہ سے پشاور کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے اور گردوں کے مرض میں مبتلا تھے،اور آج صبح 4 بجے ان کا انتقال ہو گیا، الیاس احمد بلور کی عمر 84 برس تھی۔
رہنما اے این پی ثمر ہارون بلور نے الیاس بلور کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ الیاس بلور کی نماز جنازہ کل دوپہر 2 بجے وزیر باغ پشاور میں ادا کی جائے گی،الیاس بلور، غلام بلورکے بھائی اور غضفر بلور کے والد تھے۔
تجارت
پاکستانی حکام کے ساتھ مذاکرت مثبت رہے ،آئی ایم ایف
پاکستان کو موجودہ قرض پروگرام کے اہداف پر سختی سے عمل درآمد کی ضرورت ہے،آئی ایم ایف
آئی ایم ایف نے پاکستان کے ساتھ مذاکرات کا اعلامیہ جاری کردیا جس میں کہا گیا ہے کہ معاشی امور پر پاکستانی حکام سے بات چیت مثبت رہی ہے۔
آئی ایم ایف کی جاب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ پاکستان سے 12 تا 15 نومبر تک مشن چیف نیتھن پورٹر کی سربراہی میں مذاکرات ہوئے جس میں وفاقی حکومت کے ساتھ صوبائی حکومتوں سے بھی بات چیت ہوئی اور مذاکرات میں نجی شعبوں کے نمائندوں سے بھی تبادلہ خیال ہوا۔
اعلامیہ میں کہا گیا کہ پاکستان کو موجودہ قرض پروگرام کے اہداف پر سختی سے عمل درآمد کی ضرورت ہے، اہداف پرسختی سے عمل درآمد سے عوام کے معیار زندگی کو بہتر بنایا جا سکتا ہے۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ حکومت ٹیکس نہ دینے والے شعبہ سے ٹیکس آمدن بڑھانے کیلئے پرعزم ہے سماجی تحفظ اور ترقی میں صوبوں کے کردار کو بڑھانے پربھی بات چیت ہوئی، جبکہ پاکستان میں توانائی کی اصلاحات اور توانائی کے چیلنجز پر خصوصی بات چیت کی گئی۔
اعلامیے کے مطابق حالیہ بات چیت آئی ایم ایف کی ششماہی جائزہ کے لیے کی گئی، مذاکرات میں معاشی اصلاحات، معاشی پالیسیز اور معاشی ترقی کے لیے حکومتی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا، وفد کا کہنا تھا کہ پاکستان حکام سے مذاکرات پر آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کو آگاہ کیا جائے گا، آئی ایم ایف کا وفد آئندہ سال 2025 کی پہلی سہ ماہی میں پھر پاکستان آئے گا۔
-
پاکستان 2 دن پہلے
توشہ خانہ ٹو کیس،بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں مسترد
-
موسم 2 دن پہلے
اسموگ سے پریشان شہریوں کے لیے اچھی خبر، محکمہ موسمیات نے آج سے بارش کی نوید سنادی
-
کھیل ایک دن پہلے
چیمپئنز ٹرافی:آئی سی سی نے پاکستان نہ آنے پر بھارتی کرکٹ بورڈ سےتحریری جواب طلب کر لیا
-
کھیل 2 دن پہلے
بھارت نے کرکٹ ٹیم کے بعد کبڈی ٹیم کو بھی پاکستان آنے سے روک دیا
-
تجارت ایک دن پہلے
سونے کی قیمت میں سینکڑوں روپے کا اضافہ
-
دنیا 2 دن پہلے
نومنتخب امریکی صدر ٹرمپ کی عبوری ٹیم کی جانب سے افسران کوبرطرف کرنے کے لیےلسٹیں بنانےکا آغاز
-
دنیا 2 دن پہلے
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ایران کی تیل کی تنصیبات پرحملے کی دھمکی
-
کھیل ایک دن پہلے
پی سی بی کا غیر ملکی ہیڈ کوچز سے مستقل چھٹکارہ پانے کا فیصلہ