جی این این سوشل

موسم

اسموگ سے پریشان شہریوں کے لیے اچھی خبر، محکمہ موسمیات نے آج سے بارش کی نوید سنادی

آج شام سے پنجاب کے بیشتر اضلاع میں ہلکی بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

پر شائع ہوا

کی طرف سے

اسموگ سے پریشان شہریوں کے لیے اچھی خبر، محکمہ موسمیات نے آج سے بارش کی نوید سنادی
اسموگ سے پریشان شہریوں کے لیے اچھی خبر، محکمہ موسمیات نے آج سے بارش کی نوید سنادی

اسموگ سے پریشان پنجاب کے شہریوں کے لیے اچھی خبر ہے کہ محکمہ موسمیات نے آج سے بارش کی نوید سنادی جبکہ پی ڈی ایم اے نے بھی الرٹ جاری کردیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج شام سے پنجاب کے بیشتر اضلاع میں ہلکی بارش کا امکان ہے، آج سے 16 نومبر تک راولپنڈی ، مری، اٹک، چکوال، تلہ گنگ، جہلم اور فیصل آباد میں بادل برسیں گے، اس کے علاوہ گوجرانوالہ، لاہور، میانوالی، خوشاب، اور سرگودھا میں بھی بارش کا امکان ہے۔

15 نومبر بروز جمعے کو بھکر، لیہ اور ڈیرہ غازی خان میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے، ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ ممکنہ بارشوں سے اسموگ میں کمی کا امکان ہے۔

آج سے ہفتے کے دوران خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

ادھر ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق ایم 2،اسلام آباد سے شیخوپورہ تک بند کی گئی ہے، ایم 3 لاہور سے درخانہ تک بند ہے، موٹروے ایم 5 شیر شاہ ملتان سے سکھر تک بند ہے، جبکہ لاہور سیالکوٹ موٹروے بھی بند ہے۔

علاقائی

 نارووال:پولیس چھاپے کے دوران پی ٹی آئی کارکن چھت سے گر کر جاں بحق

پی ٹی آئی ضلع نارووال کے صدر نے اپنے بیان میں کارکن کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

 نارووال:پولیس چھاپے کے دوران پی ٹی آئی کارکن چھت سے گر کر جاں بحق

نارووال کے علاقے بدوملہی میں پولیس کی جانب سے پی ٹی آئی کارکن کے گھر چھاپہ مارا گیا، جس کے دوران پی ٹی آئی کارکن بھاگتے ہوئے چھت سے گر کر زخمی ہو گیا۔

زخمی کارکن کو طبی امداد کے لیے اسپتال پہنچایا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جانبحق ہو گیا۔پی ٹی آئی ضلع نارووال کے صدر نے اپنے بیان میں کارکن کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔

لواحقین نے تھانہ بدوملی کے سامنے پولیس کے خلاف احتجاج کیا،یاسر کے کمسن بیٹے نے بتایا کہ چھاپے کے دوران بابا گھر کی چھت پر چڑھ گئے تھے، پولیس اہلکاروں نے ان کے سر پر اینٹ ماری تھی۔

دوسری جانب ترجمان ڈی پی او نارووال کا کہنا ہے  کہ  یاسر کی موت  سے  پولیس کا کوئی تعلق نہیں ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

روس کا یوکرین پر بین البراعظمی بیلسٹک میزائل سے حملہ

یوکرینی میڈیا کا کہنا ہے کہ روس کی جانب سے مبینہ طور پر آر ایس 26 بین البراعظمی بیلسٹک میزائل استعمال کیا گیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

روس کا یوکرین پر بین البراعظمی بیلسٹک میزائل سے حملہ

روس نے پہلی بار یوکرین پر  بین البراعظمی بیلسٹک میزائل سے حملہ کیا ہے۔
یوکرین کی فضائیہ کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ روس نے گزشتہ شب یوکرین پر کیے گئے بڑے میزائل حملے میں بین البراعظمی بیلسٹک میزائل استعمال کیا ہے۔ 
یوکرینی فضائیہ کا کہنا ہے روس کی جانب سے  جنوب مشرقی یوکرین کے شہر دنیپرو کو نشانہ بنایا گیا ہے، یوکرینی فضائیہ نے دعوی کیا کہ روس نے یہ بین البراعظمی بیلسٹک میزائل بحیرہ کیسپین کے قریب آسٹرخان کے علاقے سے داغا ہے۔
روس نے بین البراعظمی میزائلوں کا استعمال گزشتہ دو روز کے دوران یوکرین کی جانب سے امریکی اور برطانوی میزائلوں کے ذریعے روسی علاقوں میں حملے کے جانے کے ردعمل کے نتیجے میں سامنے آیا ہے، تاہم ابھی تک روس کی جانب سے ان میزائلوں کے استعمال کی تصدیق نہیں کی گئی۔
غیر ملکی میڈٰیا کے  مطابق عالمی دفاعی  ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر یہ ثابت ہوجاتا ہے کہ روس نے یوکرین پر حملے میں بین البراعظمی میزائل استعمال کیا ہے تو یہ دنیا کی  جنگی تاریخ میں کسی بین البراعظمی میزائل کا پہلا استعمال ہوگا۔
یوکرین نے دعوی کیا ہے کہ روسی حملے میں کنزہل ہائپرسانک میزائل اور 7 کے ایچ 101 کروز میزائل بھی داغے جن میں سے 6 میزائلوں کو فضا میں ہی تباہ کردیا گیا۔
یوکرینی میڈیا کا کہنا ہے کہ روس کی جانب سے مبینہ طور پر آر ایس 26 بین البراعظمی بیلسٹک میزائل استعمال کیا گیا ہے ۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

بانی چیئرمین پی ٹی آئی تھانہ نیوٹاؤن میں درج مقدمے میں گرفتار

مقدمہ جلاؤ گھیراؤ، پتھراؤ، پولیس سے مزاحمت پر انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعات کے تحت درج کیا گیا، پولیس

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بانی چیئرمین پی ٹی آئی تھانہ نیوٹاؤن میں درج مقدمے میں گرفتار

راولپنڈی پولیس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان کو تھانہ نیوٹاؤن میں درج مقدمے میں گرفتار کر لیا۔

ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ عمران خان کو تھانہ نیوٹاؤن کے مقدمہ میں گرفتار کر لیا ہے، بانی پی ٹی آئی کو آج جسمانی ریمانڈ کے حصول کے لیے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

ترجمان پولیس کا مزید کہنا تھا کہ مقدمہ جلاؤ گھیراؤ، پتھراؤ، پولیس سے مزاحمت پر انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔ مقدمہ سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے سمیت دیگر واقعات پر بھی درج کیا گیا ہے۔

پولیس کا مزید کہنا تھا کہ ایس ایس پی انویسٹی گیشن کی سربراہی میں تفتیشی ٹیم عمران خان سے تفتیش کر رہی ہے، انہیں کل جسمانی ریمانڈ کے حصول کے لیے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ 20 نومبر کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے توشہ خانہ ٹو کیس میں عمران خان کی 10 لاکھ روپے کے مچلکے اور 2 ضامنوں کے عوض ضمانت منظور کرکے انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll