ابوظہبی الاول بینک، ابوظہبی کمرشل بینک اور الامارات الاسلامی بینک کے ساتھ معاہدہ ہوا ہے


ابوظہبی: متحدہ عرب امارات ابوظہبی میں ٹرانسپورٹ اور بلدیاتی کونسلوں کے محکمے کے ماتحت ٹرانسپورٹ سینٹر نے خلاف ورزیوں کے جرمانے قسطوں میں ادا کرنے کی سہولت فراہم کی ہے۔
اردو نیوز کے مطابق ٹرانسپورٹ سینٹر نے بیان میں کہا کہ نئی سہولت کا نام الدفع المیسر (ادائیگی میں آسانی) رکھا گیا ہے۔ اس کے تحت ابوظہبی الاول بینک، ابوظہبی کمرشل بینک اور الامارات الاسلامی بینک کے ساتھ معاہدہ ہوا ہے۔ان بینکوں کے کریڈٹ کارڈز ہولڈرز نئی سہولت سے فائدہ اٹھاسکیں گے۔ رواںسال کی پہلی ششماہی کے دوران دیگر بینکوں کے ساتھ بھی اس سہولت کی فراہمی کی کوشش کی جارہی ہے۔
ٹرانسپورٹ سینٹر کا کہنا ہے کہ جرمانوں کی قسطوں میں ادائیگی کی سہولت صرف اس صورت میں ہوگی ،جب جرمانے کی مجموعی رقم کم از کم تین ہزار درہم ہو۔جرمانے تین ماہ، چھ ماہ، نو ماہ یا بارہ میں کسی اضافی چارجز کے بغیر ادا کیے جاسکتے ہیں۔

وزیراعظم کی بشکیک میں عالمی رہنماؤں سے غیر رسمی ملاقاتیں، علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال
- 3 days ago

پاکستان نے اگلے سال کے لیے شنگھائی تعاون تنظیم کی صدارت سنبھال لی
- 2 days ago

مکہ دفاعی اتحاد کے پہلے سیکریٹری جنرل کا تعلق پاکستان سے ہوگا، حاقان فیدان
- 3 days ago
لاہور چیمبر کی ایکسپورٹ کمیٹی نے ایک سالہ کارکردگی پیش کردی
- 5 days ago

فیملی ڈرامے وقت کی اہم ضرورت ہے، اداکار شان شاہد
- 3 days ago
پنجاب اسمبلی میں 16سال سے کم عمربچوں کے سوشل میڈیا استعمال پرپابندی کی قرارداد منظور
- 2 days ago
بلوچستان میں متعدد کارروائیوں کے دوران فتنہ الہندستان اور فتنہ الخوارج کے 21 دہشت گرد ہلاک
- 2 days ago

اسٹیج اداکار محمد صدیق المعروف عابد چارلی شدید علیل
- 3 days ago
’مکہ دفاعی اتحاد‘ کا پہلا اجلاس استنبول میں منعقد، عسکری و سیاسی قیادت کی شرکت
- 3 days ago

کتنے پاکستانی کرپٹو اکاؤنٹس کے مالک بن گئے؟ بلال بن ثاقب نے بتا دیا
- 4 days ago
راولپنڈی، اسلام آباد میں طوفانی بارش، نالہ لئی بپھر گیا، فوج طلب، تعلیمی اداروں میں تعطیل
- 3 days ago

خریداروں کے لیے خوشخبری، سونے کی قیمت میں مزید کمی
- 4 days ago

