عمران خان کو جیل میں رکھنے کے لیے ایک طرف ضمانت ہوتی ہے پھر دوسرے مقدمے میں پھنسا دیا جاتا ہے، بہن علیمہ خان

بانی پی ٹی آئی کی بہن حلیمہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان نے پیغام دیا ہے کہ اگست 2022 میں جنرل باجوہ نے انہیں اور شاہ محمود قریشی کو رجیم چینجنگ کے خلاف احتجاج ختم کرنے پر دو تہائی اکثریت کی آفر دی۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں حلیمہ خان نے بتایا کہ عمران خان نے مجھے پیغام دے کر بھیجا ہے کہ مجھے اور شاہ محمود قریشی کو اگست 2022ء میں جنرل باجوہ نے بلایا اور آفر دی کہ رجیم چینج کے خلاف احتجاج بند کردو تو دو تہائی اکثریت دیں گے ورنہ آپ کی پارٹی کو 30 سیٹوں تک محدود کر دیا جائے گا۔
عمران خان کو حکومت کی کس نے پیشکش کی؟؟؟اہم راز سے پردہ اُٹھ گیا۔۔۔۔عمران خان کی قوم سے بڑی اپیل۔۔ علیمہ خان نے سب بتا دیا!!#AleemaKhan #Elections2024 #ImranKhan #PTIOfficial #BREAKING_NEWS #GNN #GNN_Updates pic.twitter.com/XJjRAlDtwI
— GNN (@gnnhdofficial) January 10, 2024
علیمہ خان کے مطابق عمران خان نے کہا ہے کہ ہمارے ماں باپ ایک غلام ملک میں پیدا ہوئے تھے انہوں نے ہمیں یہ سکھایا تھا کہ ہم آزاد ہیں اور میں خدا کے سوا کسی کے سامنے نہیں جھکوں گا، اس سے بہتر ہے کہ ہمیں موت آجائے لیکن ایک آزاد ملک میں غلامی منظور نہیں۔
علیمہ خان نے کہا کہ عمران خان کا روز ایک کیس ہوتا ہے تین سے چار صحافیوں کو اجازت ملتی ہے جیل کے اندر اوپن ٹرائل نہیں ہے اور مقدمات میں کوئی دم نہیں ہے، صرف عمران خان کو جیل میں رکھنے کے لیے ایک طرف ضمانت ہوتی ہے پھر دوسرے مقدمے میں پھنسا دیا جاتا ہے۔

امریکی ٹینس سٹار وینس ولیمز نے اطالوی اداکار سے شادی کرلی
- 13 گھنٹے قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیر بااثر تزویراتی رہنما کے طور پر ابھرے، فنانشل ٹائمز
- ایک دن قبل

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایشیا کپ فاتح پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات
- 2 دن قبل
مسیحی برادری کل پاکستان سمیت دنیا بھرمیں کرسمس منائے گی
- 9 گھنٹے قبل
وزیراعظم نے جامع قومی انرجی پلان کی تشکیل کی اصولی منظوری دے دی
- 9 گھنٹے قبل
کراچی میں زیر علاج ریبیز کا شکار لڑکا جان سے گیا
- 10 گھنٹے قبل
کسی کو قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، کور کمانڈرز کانفرنس
- 10 گھنٹے قبل
وزیراعظم کا انڈر 19 ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 1 کروڑ روپے انعام کا اعلان
- ایک دن قبل
ملکہ ترنم نور جہاں کی پچیسویں برسی
- ایک دن قبل
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک
- 3 دن قبل
بانی پاکستان کا یوم پیدائش کل قومی جوش و جذبے سے منایا جائے گا
- 9 گھنٹے قبل

عارف حبیب کنسورشیم نے135 ارب روپے میں پی آئی اے خرید لی
- ایک دن قبل
