وفاقی کابینہ نے فیڈرل پبلک سروس کمیشن کی سفارش پر اسلام آباد کے سکولوں میں یومیہ اجرت پر کام کرنے والے دوسوستائیس اساتذہ کو مستقل کرنے کی بھی منظوری دی


نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ ریاست ان شہدا کے سوگوار خاندانوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی جنہوں نے قوم کے روشن مستقبل کیلئے اپنی جانیں قربان کردیں۔
انہوں نے آج(بدھ) کو اسلام آباد میں وفاقی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگر د پاکستان کے چوبیس کروڑ عوام کے عزم اور حوصلے کو شکست نہیں دے سکتے۔
وزیر اعظم نے ملک سے پولیو وائرس کے مکمل خاتمے تک انسداد پولیو مشن موثر انداز میں جاری رکھنے کے عزم کا اظہارکیا۔
کابینہ نے باجوڑ دھماکے کے شہدا کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے پولیس کے جوانوں پر حملے کی شدید مذمت کی جو پولیو ٹیم کے تحفظ پر تعینات تھے انہوں نے شہدا کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ بھی پڑھی۔
وفاقی کابینہ نے فیڈرل پبلک سروس کمیشن کی سفارش پر اسلام آباد کے سکولوں میں یومیہ اجرت پر کام کرنے والے دوسوستائیس اساتذہ کو مستقل کرنے کی بھی منظوری دی ۔
اس کے علاوہ کابینہ نے جبری لاپتہ افراد کے بارے میں وفاقی کابینہ کی کمیٹی کی تشکیل نو کی منظوری دی ، نگران وزیرداخلہ سرفراز احمد بگٹی کے استعفے کے تناظر میں کمیٹی کی تشکیل نو کی جارہی ہے ۔
کمبوڈیا میں سرحدی جھڑپوں کے باعث پانچ لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو گئے
- 3 دن قبل
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک
- 2 دن قبل
انڈر 19ایشیا کپ فائنل:پاکستان نے بھارت کو عبرتناک شکست دے دی
- 3 دن قبل

عارف حبیب کنسورشیم نے135 ارب روپے میں پی آئی اے خرید لی
- 9 گھنٹے قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیر بااثر تزویراتی رہنما کے طور پر ابھرے، فنانشل ٹائمز
- 9 گھنٹے قبل

میرے لیڈر کے خلاف آج انصاف کے منافی فیصلہ ہوا، سہیل آفریدی کا سزا پرردعمل
- 3 دن قبل

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف کے ہاں بیٹے کی پیدائش
- 3 دن قبل
وزیراعظم کا انڈر 19 ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 1 کروڑ روپے انعام کا اعلان
- 7 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایشیا کپ فاتح پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات
- 17 گھنٹے قبل
ریاست کے علاوہ کوئی جہاد کا حکم یا فتویٰ نہیں دے سکتا، چیف آف ڈیفنس فورسزعاصم منیر
- 3 دن قبل
استنبول نیول شپ یارڈ میں پاکستان نیوی کے جہاز پی این ایس خیبر کی کمیشننگ تقریب کا انعقاد
- 3 دن قبل
ملکہ ترنم نور جہاں کی پچیسویں برسی
- 7 گھنٹے قبل




