Advertisement
تجارت

سعودی عرب میں سونے کی قیمت میں اضافہ

چوبیس قیراط فی گرام سونا 247.09 اور 21 قیراط 216.20 ریال کا ہوگیا

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Jan 14th 2024, 4:23 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
سعودی عرب میں سونے کی قیمت میں اضافہ

سعودی عرب میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہوگیا، چوبیس قیراط فی گرام سونا 247.09 ریال پر پہنچ گیا۔

سعودی گولڈ مارکیٹ میں ہفتہ 13 جنوری 2024ء کو کاروبار کے آغاز پر سونے کے نرخوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق21 قیراط ایک گرام سونا 216.20 ریال میں فروخت کیا جاتا رہا جو جمعہ کو کاروبار کے اختتام پر 214.63 ریال تھا، جس میں 0.63 ریال کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں 24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 247.09 ریال، 22 قیراط ایک گرام 226.50 اور 18 قیراط 185.31 ریال رہی ہے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ 21 قیراط 8 گرام گنی 2,075.52 ریال، 22 قیراط 2,174.36 ریال جبکہ 24 قیراط 8 گرام  گنی کی قیمت 2,372.02 ریال رہی۔

Advertisement