Advertisement

دوسرا ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ کا پاکستان کو جیت کیلئے 195 رنز کا ہدف

فن ایلن 74 اور کین ولیمسن 26 رنز بنا کر نمایاں رہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Jan 14th 2024, 6:09 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
دوسرا ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ کا پاکستان کو جیت کیلئے 195 رنز کا ہدف

فن ایلن 74 اور کین ولیمسن 26 رنز بنا کر نمایاں رہے، پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا
 
پاکستان کے خلاف پانچ ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ نے گرین شرٹس کو جیت کے لیے 195 رنز کا ہدف دیا ہے۔

ہیملٹن میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے اننگز کا آغاز فن ایلن اور ڈیوڈ کونوے نے کیا اور کیوی ٹیم کو پہلا نقصان 59 رنز پر ہوا جب کونوے عامر جمال کی گیند پر فخر زمان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ کپتان ولیمسن 26 رنز بنا کر ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے جبکہ فن ایلن نے 41 گیندوں پر 74 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، ان کی اننگز میں 5 چھکے اور 7 چوکے شامل تھے۔

 

Advertisement