طویل عرصے سے خشک مرچوں کے ایک بڑے برآمد کنندہ کے طور پر جانا جاتا ہے


اسلام آباد: پاکستان کی اعلیٰ قسم کی 182 ٹن خشک مرچوں کی پہلی کھیپ چین کے صوبہ سیچوان کے شہر نیجیانگ پہنچ گئی۔
چین میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی نے کہا کہ یہ اہم برآمدی کھیپ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات میں ایک نئے باب کی نشاندہی کرتی ہے اور اس سے اقتصادی تعاون میں اضافے کی راہ ہموار ہونے کی امید ہے۔
چائنا اکنامک نیٹ ( سی ای این) کی رپورٹ کے مطابق چین پاکستان اقتصادی راہداری کے زرعی تعاون منصوبے کے تحت خشک مرچ کی آمد اور گودام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خلیل ہاشمی نے کہا کہ پاکستان، جو اپنے ذائقے دار اور خوشبودار مصالحوں کے لیے جانا جاتا ہے، طویل عرصے سے خشک مرچوں کے ایک بڑے برآمد کنندہ کے طور پر جانا جاتا ہے۔
ملک کے منفرد موسمی حالات اور زرخیز مٹی ان سرخ مرچوں کی کاشت کے لیے بہترین ماحول فراہم کرتی ہے، جو اپنے غیر معمولی ذائقے اور معیار کے لیے مشہور ہیں۔انہوں نے مزید کہانیجیانگ سٹی میں خشک مرچوں کی پہلی کھیپ کی آمد پاکستان اور چین کے درمیان دیرینہ دوستی میں ایک اہم سنگ میل ہے۔
یہ نہ صرف اقتصادی تعلقات کو مضبوط کرتی ہے بلکہ ثقافتی تبادلے کو بھی فروغ دیتی ہے، جس سے چینی صارفین کو پاکستانی کھانوں کے بھرپور ذائقے تجربہ کرنے کا موقع ملے گا۔

ملک میں سونے فی تولہ قیمت میں معمولی کمی
- 13 hours ago
کرکٹرزامام الحق اور محمد رضوان کےموبائل فونز ظبط، وجہ سامنے آگئی
- 13 hours ago

پاکستان کا سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور خوشحالی کے لیے حمایت کا اعادہ
- 8 hours ago
پنجاب کی جیلوں میں کرپشن کے خلاف کریک ڈاؤن، 16 افسران و اہلکار معطل
- a day ago

پاکستان کی سعودی عرب پر حوثی حملوں کی شدید مذمت
- 2 days ago
پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ مسترد، سینیٹر ڈاکٹر زرقا کا اضافہ فوری واپسی کا مطالبہ
- a day ago
وزیراعلیٰ پنجاب کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب کی تاریخ کا اعلان
- a day ago
پھر ناقص کارکردگی: تیسرے ٹیسٹ میں پاکستان انگلینڈ کیخلاف پہلی اننگزمیں133 رنز بناکر آؤٹ
- a day ago

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ
- a day ago
اداکارہ ہنی خان نے خود پر ہونیوالی تنقید کا جواب دے دیا
- a day ago
بنگلادیش میں خسرہ وبا شدت سے پھیل گئی
- 2 days ago
وفاقی تعلیمی بورڈ: انٹرمیڈیٹ پارٹ ون اور ٹوکے نتائج کا اعلان
- 2 days ago






