بشریٰ بی بی کا عدت میں نکاح کا کیس خارج کرنے کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع
سابق شوہر خاور مانیکا نے مذموم مقاصد کے لیے بدنیتی کے تحت شکایت درج کرائی، درخواست


بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے عدت میں نکاح کا کیس خارج کرنے کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔
بیرسٹر سلمان اکرم راجہ کے ذریعے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں بشریٰ بی بی نے کہا ہے کہ عدت میں نکاح کا کیس نہیں بنتا، ٹرائل کورٹ کا بھی کیس سننے کا دائرہ اختیار نہیں۔
درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ سابق شوہر خاور مانیکا نے مذموم مقاصد کے لیے بدنیتی کے تحت شکایت درج کرائی، جھوٹے اور من گھڑت دستاویزات کی بنیاد پر عدت میں نکاح کا جھوٹا الزام لگایا گیا۔
سابق شوہر کے مطابق اس نے مجھے 14 نومبر2017 کو طلاق دی، خاور مانیکا نے 15 اپریل 2017 کو تین مرتبہ زبانی طلاق دی تھی ، اگست 2017 میں اپنی والدہ کے گھر منتقل ہوئی، یکم جنوری 2018 کو بانی پی ٹی آئی سے شادی تک والدہ کے گھر قیام کیا۔
بشریٰ بی بی نے استدعا کی ہے کہ درخواست بدنیتی پر منبی ہے، ایڈیشنل سیشن جج ایسٹ کا 11 جنوری کا حکم کالعدم قرار دیکر عدت کے دوران نکاح کے کیس کو خارج کرنے کا حکم دیا جائے اور درخواست پر فیصلے تک ٹرائل کورٹ کی کارروائی کو روکا جائے۔

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ
- 2 دن قبل
وزیراعلیٰ پنجاب کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب کی تاریخ کا اعلان
- 2 دن قبل

کراچی: اسکول کی خستہ حال دیوارگرنے سے 5 افراد جاں بحق
- ایک گھنٹہ قبل

خریداروں کے لئے خوشخبری: ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی
- 6 گھنٹے قبل
پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ مسترد، سینیٹر ڈاکٹر زرقا کا اضافہ فوری واپسی کا مطالبہ
- 2 دن قبل
پیراگلائیڈر آصف محمود چترال میں پیرا گلائیڈنگ کے دوران جان سے گئے
- 6 گھنٹے قبل
کرکٹرزامام الحق اور محمد رضوان کےموبائل فونز ظبط، وجہ سامنے آگئی
- ایک دن قبل
پنجاب کی جیلوں میں کرپشن کے خلاف کریک ڈاؤن، 16 افسران و اہلکار معطل
- 2 دن قبل
اداکارہ ہنی خان نے خود پر ہونیوالی تنقید کا جواب دے دیا
- 2 دن قبل

پاکستان کا سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور خوشحالی کے لیے حمایت کا اعادہ
- ایک دن قبل

پاکستان کا یمن میں کشیدگی کم کرنے کیلئے تمام مخلصانہ کوششوں کی حمایت جاری رکھنے کا عزم
- 5 گھنٹے قبل

ملک میں سونے فی تولہ قیمت میں معمولی کمی
- ایک دن قبل




