اسرائیلی فوج نے خان یونس اور رفح کے جنوبی شہروں کے ساتھ ساتھ غزہ شہر کے قریبی علاقوں کو بھی نشانہ بنایا، حماس

.jpg&w=3840&q=75)
غزہ میں حماس کے زیرِ انتظام وزارتِ صحت کے مطابق پورے علاقے میں رات بھر اسرائیلی فوج کے حملوں میں 60 سے زیادہ فلسطینی جاں بحق ہو گئے۔
وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی فوج نے خان یونس اور رفح کے جنوبی شہروں کے ساتھ ساتھ غزہ شہر کے قریبی علاقوں کو بھی نشانہ بنایا، دو ہسپتال، ایک لڑکیوں کا سکول اور درجنوں گھر نشانہ بنائے گئے تھے۔
بین الاقوامی انسانی قانون کے تحت محفوظ ہسپتالوں کو جنگ شروع ہونے کے بعد سے غزہ میں اسرائیلی حملوں میں بار بار نشانہ بنایا گیا ہے۔ اسرائیلی فوج کا الزام ہے کہ حماس نے ہسپتالوں کے نیچے سرنگیں بنا رکھی ہیں اور انہیں کمانڈ سینٹرز کے طور پر استعمال کرنے کے ساتھ ساتھ اپنی سرگرمیاں بچانے کے لیے عام شہریوں کے بنیادی ڈھانچے کا استحصال کرتا ہے جبکہ حماس نے اس الزام کی تردید کی ہے۔
غزہ میں جنگ اس وقت شروع ہوئی جب حماس کے مزاحمت کاروں نے 7 اکتوبر کو اسرائیل پر حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں اسرائیل میں تقریباً 1,140 افراد ہلاک ہوئے جو زیادہ تر عام شہری تھے۔مزاحمت کاروں نے تقریباً 250 یرغمالیوں کو بھی اسیر کر لیا جن میں سے 132 کے بارے میں اسرائیل کہتا ہے کہ وہ غزہ میں موجود ہیں جن میں کم از کم 25 کے بارے میں خیال ہے کہ وہ مارے گئے ہیں۔
اسرائیل نے جوابی کارروائی میں حماس کو تباہ کرنے کا عزم کیا اور غزہ کی وزارتِ صحت کے مطابق فلسطینی سرزمین میں کم از کم 23 ہزار 968 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل تھے۔
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک
- 2 دن قبل

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایشیا کپ فاتح پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات
- 19 گھنٹے قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیر بااثر تزویراتی رہنما کے طور پر ابھرے، فنانشل ٹائمز
- 11 گھنٹے قبل
انڈر 19ایشیا کپ فائنل:پاکستان نے بھارت کو عبرتناک شکست دے دی
- 3 دن قبل

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف کے ہاں بیٹے کی پیدائش
- 4 دن قبل
کمبوڈیا میں سرحدی جھڑپوں کے باعث پانچ لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو گئے
- 3 دن قبل

میرے لیڈر کے خلاف آج انصاف کے منافی فیصلہ ہوا، سہیل آفریدی کا سزا پرردعمل
- 4 دن قبل
وزیراعظم کا انڈر 19 ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 1 کروڑ روپے انعام کا اعلان
- 9 گھنٹے قبل
استنبول نیول شپ یارڈ میں پاکستان نیوی کے جہاز پی این ایس خیبر کی کمیشننگ تقریب کا انعقاد
- 3 دن قبل

عارف حبیب کنسورشیم نے135 ارب روپے میں پی آئی اے خرید لی
- 11 گھنٹے قبل
ملکہ ترنم نور جہاں کی پچیسویں برسی
- 9 گھنٹے قبل
ریاست کے علاوہ کوئی جہاد کا حکم یا فتویٰ نہیں دے سکتا، چیف آف ڈیفنس فورسزعاصم منیر
- 3 دن قبل





