سپریم کورٹ کے فیصلے سے عوام کے حقوق متاثر ہوئے، چیئرمین پی ٹی آئی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر لازمی نظرثانی اپیل لازمی دائر کریں گے۔ 3 دن میں اپنے حمایت یافتہ امیدواروں کی انتخابی نشانات کے ساتھ فہرست جاری کریں گے اور عوام سے اپیل کریں گے کہ ہمارے منتخب کردہ امیدواروں کو ووٹ دے کر کامیاب کرائیں۔
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہرکا کہنا تھا کہ سمجھتے ہیں سپریم کورٹ کے فیصلے سے عوام کے حقوق متاثر ہوئے اور جمہوریت کے خلاف ایک سازش کامیاب ہوئی ہے۔ سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل ہوگا۔ ’’بلے ‘‘کا انتخابی نشان نہ ملنے پر بانی پی ٹی آئی عمران خان کو بھی دکھ ہوا لیکن سپریم کورٹ کے فیصلے کے باوجود الیکشن کا بائیکاٹ نہیں کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر نظر ثانی اپیل ضرور دائر کریں گے، کیا کسی سیاسی پارٹی سے انتخابی نشان واپس لیا جا سکتا ہے اسی صورت میں آرٹیکل 17بہت اہم ہے۔ اگر آرٹیکل 17 اہم تھا تو سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ کی بجائے 5 رکنی بینچ کو اس کیس کو سننا چاہیے تھا۔
بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے پیغام دیا ہے کہ آپ نے گھبرانا نہیں، 8 فروری کو انشاء اللہ جیت آپ کی ہو گی، آپ نے ڈٹے رہنا ہے، پر امن رہنا ہے، اشتعال میں نہیں آنا اور اپنے ووٹ کا استعمال کرنا ہے۔
بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ انتخابی نشان نہ ہونے پر ہارس ٹریڈنگ کا خدشہ بڑھ جاتا ہے، ہمارے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی میں لکھا ہوا ہے کہ ان کا تعلق پی ٹی آئی سے ہے اور وہ سوشل میڈیا پر اپنے نشان سے متعلق بتائیں گے، تین دن کےاندر پی ٹی آئی کے آفیشل اکاؤنٹس سے اپنے امیدوار اور ان کے انتخابی نشانات کا بتائیں گے۔ امیدوار آزاد ہوں تو ہارس ٹریڈنگ کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔
وزیراعظم نے جامع قومی انرجی پلان کی تشکیل کی اصولی منظوری دے دی
- 4 گھنٹے قبل

امریکی ٹینس سٹار وینس ولیمز نے اطالوی اداکار سے شادی کرلی
- 8 گھنٹے قبل

عارف حبیب کنسورشیم نے135 ارب روپے میں پی آئی اے خرید لی
- ایک دن قبل
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک
- 3 دن قبل
مسیحی برادری کل پاکستان سمیت دنیا بھرمیں کرسمس منائے گی
- 4 گھنٹے قبل
ملکہ ترنم نور جہاں کی پچیسویں برسی
- ایک دن قبل
بانی پاکستان کا یوم پیدائش کل قومی جوش و جذبے سے منایا جائے گا
- 4 گھنٹے قبل
کراچی میں زیر علاج ریبیز کا شکار لڑکا جان سے گیا
- 5 گھنٹے قبل
کسی کو قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، کور کمانڈرز کانفرنس
- 4 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایشیا کپ فاتح پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات
- ایک دن قبل
وزیراعظم کا انڈر 19 ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 1 کروڑ روپے انعام کا اعلان
- ایک دن قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیر بااثر تزویراتی رہنما کے طور پر ابھرے، فنانشل ٹائمز
- ایک دن قبل
