اس آپریشن کو’’ سرو شکتی‘‘ کانام دیاگیاہے جس کا مطلب طاقتور ترین آپریشن ہے اوریہ بیک وقت ایک طرف شوپیاں اور پلوامہ اضلاع میں اور دوسری طرف ہمالیہ کے نشیبی اضلاع راجوری اور پونچھ میں شروع کیا گیا ہے


بھارتی فوج نے وادی کشمیر کو جموں کے مسلم اکثریتی علاقوں سے ملانے والے پہاڑی سلسلے پیر پنجال کے دونوں اطراف ایک بڑا فوجی آپریشن شروع کردیا ہے۔
اس آپریشن کو’’ سرو شکتی‘‘ کانام دیاگیاہے جس کا مطلب طاقتور ترین آپریشن ہے اوریہ بیک وقت ایک طرف شوپیاں اور پلوامہ اضلاع میں اور دوسری طرف ہمالیہ کے نشیبی اضلاع راجوری اور پونچھ میں شروع کیا گیا ہے۔
آپریشن کا مقصد وادی کشمیر کے علاوہ جموں میں آزادی کی حامی آوازوں کو خاموش کرنا ہے۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنمائوں غلام محمد خان سوپوری، محمد سلیم زرگر، ایڈووکیٹ ارشد اقبال، حفظہ بانو اور شفیق الرحمان نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل، ایمنسٹی انٹرنیشنل، ہیومن رائٹس واچ اور انسانی حقوق کی دیگر بین الاقوامی تنظیموں پر زور دیا ہے کہ وہ مختلف جیلوں میں نظربند کشمیریوں کی حالت زار کا مشاہدہ کرنے کیلئے اپنی ٹیمیں مقبوضہ جموں و کشمیربھیجیں۔
حریت رہنمائوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کے لیے غیر کشمیریوں کو زمینیں اور جائیدادیں خریدنے میں معاونت کی جا رہی ہے۔
دوسری طرف کُل جماعتی حریت کانفرنس کی آزادجموں وکشمیر شاخ نے اسلام آباد میںایک بیان میں مقبوضہ علاقے میں بھارتی فوج کی طرف سے جاری قتل و غارت، گرفتاریوں، خواتین کی بے حرمتی اور گھروں اور دیگر املاک کی تباہی کی شدید مذمت کی ہے۔
کراچی میں زیر علاج ریبیز کا شکار لڑکا جان سے گیا
- 14 گھنٹے قبل

امریکی ٹینس سٹار وینس ولیمز نے اطالوی اداکار سے شادی کرلی
- 17 گھنٹے قبل
کسی کو قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، کور کمانڈرز کانفرنس
- 13 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایشیا کپ فاتح پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات
- 2 دن قبل
مسیحی برادری کل پاکستان سمیت دنیا بھرمیں کرسمس منائے گی
- 13 گھنٹے قبل
وزیراعظم نے جامع قومی انرجی پلان کی تشکیل کی اصولی منظوری دے دی
- 13 گھنٹے قبل
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک
- 3 دن قبل
ملکہ ترنم نور جہاں کی پچیسویں برسی
- ایک دن قبل

عارف حبیب کنسورشیم نے135 ارب روپے میں پی آئی اے خرید لی
- ایک دن قبل
بانی پاکستان کا یوم پیدائش کل قومی جوش و جذبے سے منایا جائے گا
- 13 گھنٹے قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیر بااثر تزویراتی رہنما کے طور پر ابھرے، فنانشل ٹائمز
- ایک دن قبل
وزیراعظم کا انڈر 19 ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 1 کروڑ روپے انعام کا اعلان
- ایک دن قبل
