انکوائری کے دوران کسی بھی آفیسر کا میڈیا ٹرائل نہیں کیا جائے گا،چیئرمین نیب
افسران کو یقین دہانی کروانا چاہتے ہیں کہ نیب آپ کو تنگ نہیں کرے گی، لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) نذیر احمد


چیئرمین قومی احتساب بیورو ( نیب) لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) نذیر احمد نے کہا ہے کہ وہ افسران کو یقین دہانی کروانا چاہتے ہیں کہ نیب آپ کو تنگ نہیں کرے گی، آپ کھل کر ملک کی ترقی میں اپنا کلیدی کردار ادا کرتے رہیں۔
انہوں نے کہا کہ نیب میں اصلاحات لا رہے ہیں اور انکوائری اور ویریفکیشن کے عمل کے دوران کسی بھی آفیسر کا میڈیا ٹرائل نہیں کیا جائے گا اور نیب میں اب کوئی بھی فرضی یا گمنام ناموں سے لکھی گئی درخواستوں کو قبول نہیں کیا جائے گا، درخواست گزار آئیں اور ایفیڈیوٹ کے ساتھ درخواست جمع کرائیں۔ بیوروکریٹس بہت پریشر میں کام کر رہے ہیں۔ نیب میں مقدمات ہونے کی وجہ سے تعمیری منصوبے تاخیر کا شکار ہو جاتے ہیں جو نہیں ہونا چاہئے ۔
چیف سیکریٹری سندھ کے آفس میں سہولت کاری ڈیسک کے قیام کا بھی اعلان کرتے ہوئے نزیر احمد نے کہا کہ نیب کے افسران سندھ سیکریٹریٹ کے افسران کے خدشات اور شکایات کو مل بیٹھ کر فوری حل کرنے کی کوشش کریں، کھلی کچہریاں منعقد کر کے عوام کے مسائل سن کر حل کر نے کی کوشش کر رہے ہیں۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر بااثر تزویراتی رہنما کے طور پر ابھرے، فنانشل ٹائمز
- ایک دن قبل
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک
- 3 دن قبل
وزیراعظم کا انڈر 19 ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 1 کروڑ روپے انعام کا اعلان
- ایک دن قبل
کسی کو قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، کور کمانڈرز کانفرنس
- 12 گھنٹے قبل
وزیراعظم نے جامع قومی انرجی پلان کی تشکیل کی اصولی منظوری دے دی
- 12 گھنٹے قبل
بانی پاکستان کا یوم پیدائش کل قومی جوش و جذبے سے منایا جائے گا
- 11 گھنٹے قبل
کراچی میں زیر علاج ریبیز کا شکار لڑکا جان سے گیا
- 13 گھنٹے قبل
مسیحی برادری کل پاکستان سمیت دنیا بھرمیں کرسمس منائے گی
- 11 گھنٹے قبل
ملکہ ترنم نور جہاں کی پچیسویں برسی
- ایک دن قبل

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایشیا کپ فاتح پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات
- 2 دن قبل

عارف حبیب کنسورشیم نے135 ارب روپے میں پی آئی اے خرید لی
- ایک دن قبل

امریکی ٹینس سٹار وینس ولیمز نے اطالوی اداکار سے شادی کرلی
- 15 گھنٹے قبل
