پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 4.5 سے بڑھ کر 8.2 ارب ڈالر ہو گئے ہیں، آئی ایم ایف رپورٹ


رواں مالی سال معاشی ترقی کی شرح نمو 2 فیصد رہنے کا امکان ہے، آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ جولائی 2023 سے پاکستانی معیشت درست سمت پر گامزن ہے، پاکستان کی معاشی صورتحال بہتر ہو رہی ہے۔
آئی ایم ایف کی رپورٹ کے مطابق زرمبادلہ کے ذخائر 4.5 سے بڑھ کر 8.2 ارب ڈالر ہو گئے ہیں، پاکستان نے معاشی بہتری کیلئے جولائی تا ستمبر تمام اہداف حاصل کیے، پاکستان میں توانائی کے شعبے میں اصلاحات کی ضرورت ہے۔ پاکستان میں زرعی شعبہ قدرے بہتر ہے،زرعی شعبہ 5.1 فیصد کی شرح سے ترقی کر رہا ہے جبکہ پاکستان میں صنعتی شعبہ مشکلات کا شکار ہے اس کی شرح نمو محض 2.5 فیصد ہے۔
آئی ایم ایف کے مطابق رواں مالی سال پاکستان میں بے روزگاری کی شرح 8 فیصد رہنے کی توقع ہے، رواں مالی سال محصولات اور گرانٹس جی ڈی پی کے 12.5 فیصد رہ سکتی ہیں۔ہ پاکستان نے ڈالر کی اسمگلنگ کی روک تھام بہتر کرتے ہوئے اسے کنٹرول کیا اس کے علاوہ ٹیکس اور نان ٹیکس آمدن بڑھنا خوش آئند ہے۔
رواں مالی سال بجٹ خسارہ جی ڈی پی کے 7.6 فیصد رہنے کا امکان ہے اور رواں مالی سال کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ جی ڈی پی کے 1.6 فیصد تک رہ سکتا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ مئی 2023 میں پاکستان میں مہنگائی کی شرح 36 فیصد تھی جبکہ اکتوبر2023 میں پاکستان میں مہنگائی کی شرح 26.8 رہی جبکہ بے روزگاری کی شرح 8 فیصد تک رہنے کا امکان ہے۔

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 21 hours ago

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- a day ago

پاکستان ہاکی فیڈریشن کا بھارت میں مینز ایشین چیمپئنز ٹرافی کھیلنے سے انکار
- 3 days ago

مشرق وسطیٰ کی بدلتی صورتحال، حوثی حملوں کا تسلسل: پاکستان کا دفاعی معاہدوں پرعملدرآمد کیلئےعزم کا اظہار
- 2 days ago

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 18 hours ago

وزیراعلیٰ مریم نواز نے دورہ لندن کیلئے سرکاری لگژری طیارے کے استعمال کی رقم ادا کردی
- 2 days ago

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- a day ago

نئی پنجابی فلم 'مینگو جٹ' کے ٹریلر لانچنگ کی تقریب، ریلیز کی تاریخ کا اعلان
- 2 days ago

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- a day ago

پنجاب میں پولیو مہم، خلا فوری پُر کرنے کی ہدایت
- 2 days ago

سونے کی فی تولہ قیمت میں اچانک بڑی کمی
- 2 days ago
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 2 days ago








