Advertisement
پاکستان

سپریم کورٹ وفاق کے نہیں بلکہ آئین کے تابع ہے، چیف جسٹس آف پاکستان

علومات بہت موثر ہتھیار ہے، معلومات سے ہی احتساب کا عمل شروع ہوتا ہے، قاضی فائز عیسی

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Jan 20th 2024, 8:36 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
سپریم کورٹ وفاق کے نہیں بلکہ آئین کے تابع ہے، چیف جسٹس آف پاکستان

چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ حکومت کے نہیں بلکہ آئین کی شق 19 اے کے تابع ہے۔

سپریم کورٹ میں اعلیٰ عدلیہ کی رپورٹنگ کرنے والے صحافیوں کی تربیتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس نے کہا کہ آئین کی شق 19 میں آزادی صحافت کا ذکر ہے۔ معلومات بہت موثر ہتھیار ہے، معلومات سے ہی احتساب کا عمل شروع ہوتا ہے۔ جو ادارے وفاقی حکومت کے تابع ہیں ان پر معلومات فراہم کرنا قانونا لازم ہے۔

انہوں نے کہا کہ کورٹ رپورٹر عدالتی کارروائی عوام تک پہنچانے کا ذریعہ ہے۔ ہر شہری کا بنیادی حق ہے کہ وہ معلومات حاصل کر سکے۔ آئین کی شق 19 اے معلومات فراہم کرنے کے بنیادی حق سے متعلق ہے۔ عوامی پیسوں سے چلنے والا ہر ادارہ عوام کو جواب دہ ہے۔ ہم خود کیوں نہ عوام کو بتائیں کہ ہم کیا کر رہے ہیں۔

چیف جسٹس کا کہنا ہے کہ کوشش ہے کہ کم س کم وقت میں زیادہ سے زیادہ کیسز نمٹائیں۔ عدالت عظمی عوام کے پیسوں پر چل رہی ہے۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ اب ہرشہری پر معلومات کی فراہمی حق بن چکا ہے، اب یہ ہمارا حق نہیں کہ آپ کو کچھ دکھائیں یا نہ دکھائیں۔ایک شہری کی حیثیت سے معلومات تک رسائی آپ کا استحقاق ہے۔جو ادارہ معلومات نہیں دیتا، اسے اب بتانا ہوگا کہ کیوں نہیں دے رہا۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ مثبت روشنی دکھا کر معاشرہ تبدیل کیا جاسکتا ہے، عوام کو ان کے پیسوں سے چلنے والے ادارے سے متعلق معلومات ہونا چاہئیں۔

Advertisement
پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • ایک دن قبل
نئی پنجابی فلم 'مینگو جٹ' کے ٹریلر لانچنگ  کی تقریب، ریلیز کی تاریخ کا اعلان

نئی پنجابی فلم 'مینگو جٹ' کے ٹریلر لانچنگ کی تقریب، ریلیز کی تاریخ کا اعلان

  • 2 دن قبل
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا

وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا

  • 2 دن قبل
سونے کی فی تولہ قیمت میں اچانک بڑی کمی

سونے کی فی تولہ قیمت میں اچانک بڑی کمی

  • 2 دن قبل
پنجاب میں پولیو مہم، خلا فوری پُر کرنے کی ہدایت

پنجاب میں پولیو مہم، خلا فوری پُر کرنے کی ہدایت

  • 2 دن قبل
علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے

  • ایک دن قبل
کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

  • 19 گھنٹے قبل
احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

  • 10 منٹ قبل
مشرق وسطیٰ کی بدلتی صورتحال، حوثی حملوں کا تسلسل: پاکستان کا دفاعی معاہدوں پرعملدرآمد کیلئےعزم کا اظہار

مشرق وسطیٰ کی بدلتی صورتحال، حوثی حملوں کا تسلسل: پاکستان کا دفاعی معاہدوں پرعملدرآمد کیلئےعزم کا اظہار

  • 2 دن قبل
ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

  • ایک دن قبل
وزیراعلیٰ مریم نواز نے دورہ لندن کیلئے سرکاری لگژری طیارے کے استعمال کی رقم ادا کردی

وزیراعلیٰ مریم نواز نے دورہ لندن کیلئے سرکاری لگژری طیارے کے استعمال کی رقم ادا کردی

  • 2 دن قبل
کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی

  • ایک دن قبل
Advertisement