ٹی ٹوئنٹی سیریز، پاکستانی ٹیم وائٹ واش سے بچ گئی، آخری میچ میں کیویز کو 42 رنز سے شکست
پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 135 رنز کا ہدف دیا جس کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم 17.2 اوورز میں 92 رنز پر ڈھیر ہوگئی


ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستانی ٹیم وائٹ واش سے بچ گئی، آخری میچ میں کیویز کو 42 رنز سے شکست دے دی۔
کرائسٹ چرچ میں کھیلے گئے پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے آخری میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کو 135 رنز کا ہدف دیا جس کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم 17.2 اوورز میں 92 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ نیوزی لینڈ کی پہلی وکٹ 12 رنز پر گری جب فن ایلن 22 رنز بنا کر زمان خان کی گیند پر حسیب اللہ کو کیچ دے کر پویلین لوٹ گئے۔
Pakistan spinners reign supreme to clinch consolation win against New Zealand
— PCB Media (@TheRealPCBMedia) January 21, 2024
Read more ➡️ https://t.co/kKcDt3N6nQ#NZvPAK
ریچن رویندرا صرف ایک رن بنا کر محمد نواز کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے، افتخار احمد نے ٹم سیفرٹ کو ایل بی ڈبلیو کیا، ون ینگ 22 رن بنا کر محمد نواز کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے جبکہ مارک چیپمین ایک سکور بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔ گیلن فلپس 26 رنز، مچل سینٹر 4 رنز، میٹ ہنری اور ایش سودھی ایک ایک رن جبکہ لوکی فرگوسن بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔
پاکستان کی جانب سے افتخار احمد نے تین، شاہین شاہ آفریدی اور محمد نواز نے 2، 2 وکٹیں جبکہ زمان خان اور اسامہ میر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
قبل ازیں پانچویں اور آخری ٹی 20 میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تاہم بیٹنگ لائن نے ایک بار پھر شائقین کو مایوس کیا اور قومی ٹیم 8 وکٹوں کے نقصان پر مقررہ 20 اوورز میں صرف 134 رنز بنا سکی۔پاکستانی اوپنر حسیب اللہ اپنے پہلے میچ میں پہلے ہی اوور میں بغیر کوئی رن بنائے سوتھی کی گیند پر فلپس کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوکر پویلین لوٹ گئے، پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ محمد رضوان نے 38 گیندوں پر 38 رنز بنائے۔
پاکستان کی جانب سے فخر زمان 33، صاحبزادہ فرحان 19 اور بابر اعظم صرف 13 رنز بنا سکے، آٹھوں بیٹرز نیوزی لینڈ کے کھلاڑیوں کے ہاتھوں میں کیچ تھما کر آؤٹ ہوئے۔نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم سوتھی نے 19 رنز دیکر 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ میٹ ہنری بھی 30 رنز کے عوض 2 وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے، لوکی فرگوسن اور ایش سوڈی نے بھی 2-2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
یاد رہے کہ اس سے قبل نیوزی لینڈ نے لگاتار چار ٹی ٹوئنٹی میچوں میں پاکستان کو شکست دے کر سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کی تھی۔
ماسٹرز ہاکی ورلڈکپ: پاکستان ویٹرنز ٹیم پہلا میچ ہار گئی
- ایک دن قبل

غازی آباد تھانے میں مبینہ زیادتی کیس، تفتیش میں اہم انکشافات
- 19 گھنٹے قبل
پاک–سعودیہ–ترکیہ دفاعی معاہدہ امتِ مسلمہ کی وحدت و مشترکہ سلامتی کو مضبوط کرے گا: اشرفی
- 19 گھنٹے قبل

نیپرا نے ملک بھر کیلئے بجلی مہنگی کردی
- 2 دن قبل

پاکیتان میں سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز بھی بڑا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 2 دن قبل
ہنگو: فورسز کے آپریشن میں 7 خارجی دہشتگرد ہلاک، کیپٹن شہید
- ایک دن قبل

تاریخی اسٹیج ڈرامہ 'جنم جنم کی میلی چادر' نئے انداز میں پیش
- 2 دن قبل
اسکول میں فائرنگ سے ٹیچر سمیت 6 افراد ہلاک، حملہ آور نے خودکشی کرلی
- 2 دن قبل
’میرے ڈھولے دا دنیا‘ میوزک ویڈیو ریلیز
- 21 گھنٹے قبل
ایک ملک پر حملہ تینوں پر حملہ تصور کیا جائیگا، سعودیہ، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دفاعی معاہدہ ہوگیا
- 2 دن قبل
پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر قتل کیس میں ملوث ملزمہ کو گرفتار کر لیا گیا
- ایک دن قبل

سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں دو مختلف کارروائیو ں میں 10خوارج کو ہلاک کردیا
- 2 دن قبل





