Advertisement

ٹی ٹوئنٹی سیریز، پاکستانی ٹیم وائٹ واش سے بچ گئی، آخری میچ میں کیویز کو 42 رنز سے شکست

پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 135 رنز کا ہدف دیا جس کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم 17.2 اوورز میں 92 رنز پر ڈھیر ہوگئی

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Jan 21st 2024, 5:13 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
ٹی ٹوئنٹی سیریز، پاکستانی ٹیم وائٹ واش سے بچ گئی، آخری میچ میں کیویز کو 42 رنز سے شکست

ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستانی ٹیم وائٹ واش سے بچ گئی، آخری میچ میں کیویز کو 42 رنز سے شکست دے دی۔

کرائسٹ چرچ میں کھیلے گئے پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے آخری میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کو 135 رنز کا ہدف دیا جس کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم 17.2 اوورز میں 92 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ نیوزی لینڈ کی پہلی وکٹ 12 رنز پر گری جب فن ایلن 22 رنز بنا کر زمان خان کی گیند پر حسیب اللہ کو کیچ دے کر پویلین لوٹ گئے۔

ریچن رویندرا صرف ایک رن بنا کر محمد نواز کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے، افتخار احمد نے ٹم سیفرٹ کو ایل بی ڈبلیو کیا، ون ینگ 22 رن بنا کر محمد نواز کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے جبکہ مارک چیپمین ایک سکور بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔ گیلن فلپس 26 رنز، مچل سینٹر 4 رنز، میٹ ہنری اور ایش سودھی ایک ایک رن جبکہ لوکی فرگوسن بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے افتخار احمد نے تین، شاہین شاہ آفریدی اور محمد نواز نے 2، 2 وکٹیں جبکہ زمان خان اور اسامہ میر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

قبل ازیں پانچویں اور آخری ٹی 20 میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تاہم بیٹنگ لائن نے ایک بار پھر شائقین کو مایوس کیا اور قومی ٹیم 8 وکٹوں کے نقصان پر مقررہ 20 اوورز میں صرف 134 رنز بنا سکی۔پاکستانی اوپنر حسیب اللہ اپنے پہلے میچ میں پہلے ہی اوور میں بغیر کوئی رن بنائے سوتھی کی گیند پر فلپس کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوکر پویلین لوٹ گئے، پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ محمد رضوان نے 38 گیندوں پر 38 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے فخر زمان 33، صاحبزادہ فرحان 19 اور بابر اعظم صرف 13 رنز بنا سکے، آٹھوں بیٹرز نیوزی لینڈ کے کھلاڑیوں کے ہاتھوں میں کیچ تھما کر آؤٹ ہوئے۔نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم سوتھی نے 19 رنز دیکر 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ میٹ ہنری بھی 30 رنز کے عوض 2 وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے، لوکی فرگوسن اور ایش سوڈی نے بھی 2-2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل نیوزی لینڈ نے لگاتار چار ٹی ٹوئنٹی میچوں میں پاکستان کو شکست دے کر سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کی تھی۔

Advertisement
کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

  • 2 days ago
پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

  • 21 hours ago
کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی

  • 2 days ago
احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

  • a day ago
اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

  • a day ago
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا

وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا

  • 3 days ago
پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 2 days ago
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • 18 hours ago
ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

  • 2 days ago
کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

  • a day ago
پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

  • 21 hours ago
علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے

  • 2 days ago
Advertisement