Advertisement

برسبین ہیٹ اور سڈنی سکسرز کے درمیان مینز بگ بیش لیگ کے تیرہویں ایڈیشن کا فائنل (کل )کھیلا جائے گا

شائقین کرکٹ کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کومل رہے ہیں

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Jan 23rd 2024, 3:05 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
برسبین ہیٹ اور سڈنی سکسرز کے درمیان مینز بگ بیش لیگ کے تیرہویں ایڈیشن کا فائنل (کل )کھیلا جائے گا

سڈنی: مینز بگ بیش لیگ(بی بی ایل) کے تیرہویں ایڈیشن کا چیمپئن کون ہو گا؟برسبین ہیٹ اور سڈنی سکسرز کی ٹیموں کے درمیان مینز بی بی ایل کافائنل میچ کل(بدھ کو) سڈنی کرکٹ گرائونڈ،سڈنی کے مقام پر کھیلا جائے گا۔

کرکٹ آسٹریلیا کے زیر اہتمام مینز بگ بیش لیگ(بی بی ایل) کا تیرہواں ایڈیشن آسٹریلیا میں جاری ہےجو اختتامی مرحلے میں داخل ہوچکا ہے جس میں شائقین کرکٹ کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کومل رہے ہیں۔ بگ بیش لیگ کا فائنل میچ برسبین ہیٹ اور سڈنی سکسرز کی ٹیموں کے درمیان سڈنی کے مقام پر کھیلا جائے گا۔

اس سے قبل سڈنی سکسرز کی ٹیم کوالیفائر میچ میں برسبین ہیٹ کو 39 رنز سے شکست دے کر فائنل میں پہنچی تھی جبکہ برسبین ہیٹ نے چیلنجرمیچ میں ایڈیلیڈ سٹرائیکرز کو 54 رنز سے ہر اکر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا تھا۔

دفاعی چیمپئن پرتھ سکارچرز ناک آئوٹ میچ میں ایڈیلیڈ سٹرائیکرز کے ہاتھوں 50 رنز سے شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئی تھی اور اس کے ٹائٹل کے دفاع کے خواب چکناچور ہوگئے تھے۔برسبین ہیٹ کی ٹیم نیتھن میک سوینی کی قیادت میں میدان میں اترے گی جبکہ سڈنی سکسرز کو موائسز ہنریکس لیڈ کر رہے ہیں۔

بگ بیش لیگ مردوں کا ایک پیشہ ورانہ ٹی ٹونٹی ڈومیسٹک کرکٹ ٹورنامنٹ ہے جس میں 8 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے کوشاں تھیں جن میں ایڈیلیڈ سٹرائیکرز، برسبین ہیٹ ، ہوبارٹ ہریکینز، میلبورن رینیگیڈز، میلبورن سٹارز، پرتھ سکارچر ز، سڈنی سکسرز اور سڈنی تھنڈرشامل تھی۔

Advertisement
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

  • ایک دن قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری

  • 8 گھنٹے قبل
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟

امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟

  • 6 گھنٹے قبل
اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

  • ایک دن قبل
لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

  • ایک دن قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

  • ایک دن قبل
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • 3 دن قبل
ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • ایک دن قبل
علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

  • ایک دن قبل
مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر

  • 12 گھنٹے قبل
ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے  دوسری کامیابی اپنے نام کر لی

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی

  • 11 گھنٹے قبل
بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی

  • 9 گھنٹے قبل
Advertisement