اسرائیلی فوج کی گاڑیاں جنوبی غزہ کے شہر خان یونس کی طرف پیش قدمی کی کوشش کر رہی ہیں


غزہ: غزہ میں اسرائیلی فوج کی خونریز کارروائیاں جاری ہیں، صیہونی طیاروں نے خان یونس پر بمباری کر کے 65 فلسطینیوں کی جان لے لی۔
غزہ شہر کے الرمل محلے میں رہائشی اپارٹمنٹ پر بارود برسایا گیا، یرموک مارکیٹ میں بھی ایک گاڑی پر حملہ کیا گیا۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج کے حملوں میں 24 گھنٹوں کے دوران 200 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے، شہدا کی مجموعی تعداد 25 ہزار 300 ہوگئی جبکہ 63 ہزار افراد زخمی ہوچکے ہیں۔
عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج کی گاڑیاں جنوبی غزہ کے شہر خان یونس کی طرف پیش قدمی کی کوشش کر رہی ہیں۔
رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فورسز نے ایمبولینسوں کو بھی غزہ شہر اور اس کے شمال میں بمباری سے متاثرہ علاقوں تک پہنچنے سے روک دیا ہے۔
ادھر صیہونی فورسز کی جانب سے ہیبرون، جنین اور مقبوضہ بیت المقدس میں چھاپے مار کر متعدد شہریوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے، عرب میڈیا کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ غزہ میں 22 لاکھ افراد کو غذائی قلت کا سامنا ہے۔

ورلڈکپ 2027، 10 ٹیموں کی براہِ راست انٹری
- 21 گھنٹے قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں ایک اور اضافہ
- ایک دن قبل
’میرے ڈھولے دا دنیا‘ میوزک ویڈیو ریلیز
- 4 دن قبل

بیوی کو شوہر نے قتل کردیا، وجہ کیا نکلی؟
- ایک دن قبل
حج 2027کے لیے درخواست اور پاسپورٹ سے متعلق نئی ہدایات جاری کر دی گئیں
- ایک دن قبل

پنجابی فلم ’’عشق بدمعاش‘‘ کا ٹریلر جاری
- 20 گھنٹے قبل
آئل ٹینکر پر حملہ، دو پاکستانیوں سمیت 3 افراد جاں بحق
- ایک دن قبل
پاک–سعودیہ–ترکیہ دفاعی معاہدہ امتِ مسلمہ کی وحدت و مشترکہ سلامتی کو مضبوط کرے گا: اشرفی
- 4 دن قبل
وزیراعظم کی کسٹمز بانڈڈ ویئر ہاؤسز کے 3 سالہ آڈٹ کرانے کی ہدایت
- 17 گھنٹے قبل
سابق صدر کو سزائے موت سنادی گئی
- ایک دن قبل

غازی آباد تھانے میں مبینہ زیادتی کیس، تفتیش میں اہم انکشافات
- 4 دن قبل

فیملی ڈرامہ ’’فرینڈز آف سیونٹیز‘‘ نے دھوم مچا دی
- 20 گھنٹے قبل

