Advertisement

جنوبی غزہ ،خان یونس میں ایک واقعہ میں 21 اسرائیلی فوجی مارے گئے ، ترجمان

گزشتہ 24 گھنٹوں کےدوران غزہ میں تین اسرائیلی فوجی مارے جانے کی اطلاع دی تھی

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Jan 23rd 2024, 7:31 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
جنوبی غزہ ،خان یونس میں ایک واقعہ میں 21 اسرائیلی فوجی مارے گئے ، ترجمان

غزہ: اسرائیل نے کہا ہے کہ جنوبی غزہ میں ایک واقعہ میں اس کے 21 فوجی مارے گئے ہیں۔الجزیرہ نے اسرائیلی فوج کے ترجمان ریئر ایڈمرل ڈینیئل ہگاری کے حوالے سے بتایا ہے کہ وسطی غزہ میں ہونے والے ایک واقعے میں 21 فوجی مارے گئے ہیں۔

قبل ازیں اسرائیلی حکام نے گزشتہ 24 گھنٹوں کےدوران غزہ میں تین اسرائیلی فوجی مارے جانے کی اطلاع دی تھی۔ اسرائیلی فوج کے ترجمان کے نئے بیان کے بعد غزہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مارےجانے والے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 24 ہو گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال اکتوبر کے اواخر میں غزہ میں اسرائیلی فوج کی زمین کارروائی شروع ہونے کے بعد یہ ایک دن میں مارے جانے والے اسرائیلی فوجی کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔ یہ واقعہ خان یونس میں پیش آیا جس کے بارے اسرائیلی فوج ہمیشہ سے کہتی آئی ہے کہ اسے یقین ہے کہ یہ علاقہ ناقابل یقین حد تک مشکل ہو گا، اور یہاں شدید زمینی لڑائی سے اسرائیلی فوج کے خدشات درست ثابت ہو رہے ہیں۔

رائٹر ز کے مطابق اسرائیلی فوج کے ترجمان نے کہا کہ یہ فوجی اس وقت مارے گئے جب ایک راکٹ پروپیلڈ گرینیڈ نے اسرائیلی فوجیوں کی حفاظت کرنے والے ایک ٹینک کو نشانہ بنایا۔ عین اسی وقت دو منزلہ دو عمارتیں بھی اسرائیلی فوجیوں کے اوپر آ گریں ۔ اسرائیلی فوجیوں نے ان عمارتوں کو گرانے کے لئے ان میں دھماکا خیز مواد نصب کر رکھا تھا۔

Advertisement
علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

  • 2 دن قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری

  • 10 گھنٹے قبل
ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے  دوسری کامیابی اپنے نام کر لی

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی

  • 13 گھنٹے قبل
اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

  • ایک دن قبل
ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • 2 دن قبل
لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

  • ایک دن قبل
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • 3 دن قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

  • 2 دن قبل
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟

امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟

  • 8 گھنٹے قبل
بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی

  • 10 گھنٹے قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

  • ایک دن قبل
مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر

  • 14 گھنٹے قبل
Advertisement