ہم سب پرعزم ہیں کہ پاکستان ہاکی میں جلد اپنا کھویا ہوا مقام واپس حاصل کرے گا، میر طارق حسین بگٹی


کراچی: پاکستان ہاکی ٹیم نے عالمی رینکنگ میں اپنی پوزیشن بہتر بنالی۔ فیڈریشن انٹرنیشنل ہاکی (ایف آئی ایچ) کی عالمی رینکنگ میں پاکستان کی ٹیم 15ویں نمبر پر پہنچ گئی۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن سے منگل کو یہاں جاری اعلامیہ کے مطابق پاکستان کی رینکنگ حالیہ اولمپک کوالیفائر ایونٹ میں کارکردگی کی بنیاد پر حاصل کئے گئے پوائنٹس پر بہتر ہوئی۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر میر طارق حسین بگٹی نے قومی ہاکی ٹیم، قومی ہاکی سلیکشن کمیٹی سمیت شائقین پاکستان ہاکی کو مبارکباد پیش کی ہے اور اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ پاکستان ہاکی کو عالمی رینکنگ میں ٹاپ ٹین ٹیموں میں شامل ہونے کے لئے ترقی کے سفر کا آغاز ہوچکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم سب پرعزم ہیں کہ پاکستان ہاکی میں جلد اپنا کھویا ہوا مقام واپس حاصل کرے گا۔ ایف آئی ایچ کی جانب سے جاری نئی عالمی رینکنگ میں نیدرلینڈز پہلے، بیلجئم دوسرے اور بھارت تیسرے نمبر پر موجود ہے جبکہ نیوزی لینڈ 10ویں، آئرلینڈ11ویں، کوریا 12ویں، ملائیشیا 13ویں،سائوتھ افریقہ 14ویں ، پاکستان 15ویں اور جاپان 16ویں نمبر پر موجود ہے۔ ایف آئی ایچ رینکنگ میں کمبوڈیا 96ویں رینکنگ پر موجود ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کی پہلی قومی یوتھ ایمپلائمنٹ پالیسی کا اجرا کر دیا
- 10 گھنٹے قبل

پنجابی فلم ’’عشق بدمعاش‘‘ کا ٹریلر جاری
- 2 دن قبل

نادرانے مشین متعارف کر وا دی، عوام کو کیا فائدہ ہو گیا؟
- 15 گھنٹے قبل
حج 2027کے لیے درخواست اور پاسپورٹ سے متعلق نئی ہدایات جاری کر دی گئیں
- 2 دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں ایک اور اضافہ
- 2 دن قبل
آئل ٹینکر پر حملہ، دو پاکستانیوں سمیت 3 افراد جاں بحق
- 2 دن قبل

فیملی ڈرامہ ’’فرینڈز آف سیونٹیز‘‘ نے دھوم مچا دی
- 2 دن قبل
ایک اور لڑاکا طیارہ گر کر تباہ
- 10 گھنٹے قبل

ورلڈکپ 2027، 10 ٹیموں کی براہِ راست انٹری
- 2 دن قبل
گوگل جیمنائی کے صارفین کی تعداد کتنی ہو گئی؟
- 16 گھنٹے قبل
بالی وڈ اسٹارمادھوری ڈکشت 24 سال بعد ٹی وی اسکرین پر جلوہ گر ہوں گی
- 16 گھنٹے قبل
وزیراعظم کی کسٹمز بانڈڈ ویئر ہاؤسز کے 3 سالہ آڈٹ کرانے کی ہدایت
- ایک دن قبل



