غزہ پر حملے کے بعد اسرائیل اور لبنان کے درمیانی سرحد پر حالات مسلسل کشیدہ ہیں


جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں سات اکتوبر کے بعد سے اب تک 200 لبنانی ہلاک ہو گئے ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سات اکتوبر کے بعد اسرائیل اور لبنان کے درمیانی سرحد پر حالات مسلسل کشیدہ ہیں۔ آئے روز اسرائیل کی جانب سے بمباری ہوتی یے جبکہ حزب اللہ کی طرف سے اسرائیلی فوجی پوسٹوں پر راکٹ فائر کئے جارہے ہیں۔ ایرانی حمایت یافتہ حزب اللہ غزہ میں جاری اسرائیلی جنگ کے ردعمل کے طور پر اسرائیلی جنوبی سرحد کو نشانہ بناتی ہے۔
لبنانی حزب اللہ نے اعلان کیا ہے کہ اس کے دو جنگجو یروشلم کے راستے پر ہلاک ہو گئے ہیں۔ واضح رہے حزب اللہ عام طور پر اپنے اسرائیلی حملوں میں مرنے والوں کو یروشلم کے راستے کے شہید کہتی ہے۔
اسرائیل کے لبنانی سرحد اور لبنانی سرحد کے قریب اور لبنان کے اندر تک کے حملوں لبنانی ہلاکتوں کی تعداد دو سو ہو گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ان دو سو میں سے 146 حزب اللہ کے جنگجو ہیں جبکہ باقی عام لوگوں کی تعداد ہے۔ اسرائیلی گولہ باری سے ہلاک ہونے والےصحافیوں اور سپاہیوں سمیت لبنانی شہری 25 بتائے گئے ہیں۔
لبنان کے جنوب میں حماس اور دوسری فلسطینی مزاحمتی گروپوں کا کہنا ہے کہ ان سے وابستہ دس جنگجو بھی ہلاک ہوگئے ہیں۔ ان میں حماس کے علاوہ اسلامی جہاد کے جنگجو بطور خاص شامل ہیں۔ بتایا گیا یے کہ ان دو سو ہلاکتوں میں حماس کے نائب سربراہ صالح العاروری کی ہلاکت کو شامل نہیں کیا گیا ہے۔
بالی وڈ اسٹارمادھوری ڈکشت 24 سال بعد ٹی وی اسکرین پر جلوہ گر ہوں گی
- 17 hours ago

نادرانے مشین متعارف کر وا دی، عوام کو کیا فائدہ ہو گیا؟
- 16 hours ago
آئل ٹینکر پر حملہ، دو پاکستانیوں سمیت 3 افراد جاں بحق
- 2 days ago
ایک اور لڑاکا طیارہ گر کر تباہ
- 11 hours ago

وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کی پہلی قومی یوتھ ایمپلائمنٹ پالیسی کا اجرا کر دیا
- 11 hours ago

ورلڈکپ 2027، 10 ٹیموں کی براہِ راست انٹری
- 2 days ago

پنجابی فلم ’’عشق بدمعاش‘‘ کا ٹریلر جاری
- 2 days ago
گوگل جیمنائی کے صارفین کی تعداد کتنی ہو گئی؟
- 17 hours ago

فیملی ڈرامہ ’’فرینڈز آف سیونٹیز‘‘ نے دھوم مچا دی
- 2 days ago
حج 2027کے لیے درخواست اور پاسپورٹ سے متعلق نئی ہدایات جاری کر دی گئیں
- 2 days ago
وزیراعظم کی کسٹمز بانڈڈ ویئر ہاؤسز کے 3 سالہ آڈٹ کرانے کی ہدایت
- a day ago

ملک میں سونے کی قیمت میں ایک اور اضافہ
- 2 days ago

