جی این این سوشل

تجارت

سعودی عرب کی ڈیجیٹل مارکیٹ کا حجم تین سال میں113 بلین ریال سے بڑھ کر 183 بلین ریال ہو گیا

سعودی عرب صرف 5 سال دو سے تین لاکھ 54 ہزار اسامیاں پیدا کرچکا ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

سعودی عرب کی ڈیجیٹل مارکیٹ کا حجم تین سال میں113 بلین ریال سے بڑھ کر 183 بلین ریال ہو گیا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

جدہ: سعودی عرب کی ڈیجیٹل مارکیٹ کا حجم تین سال میں113 بلین ریال سے بڑھ کر 183 بلین ریال تک پہنچ گیا۔

 سعودی نیو ایجنسی کے مطابق وزیر اتصالات عبد اللہ السواحہ نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں ڈیجیٹل مارکیٹ کا حجم تیز رفتار ترقی کرتے ہوئے صرف 3 سال کے عرصے میں 113 بلین ریال سے بڑھ کر 183 بلین ریال ہوگیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ امریکاکی سیلیکون ویلی نے 50 سال میں تین لاکھ 18 ہزار اسامیاں پیدا کی ہیں جبکہ سعودی عرب نے صرف 5 سال دو سے تین لاکھ 54 ہزار اسامیاں پیدا کرچکا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ٹیکنالوجی کے شعبے میں وژن سے پہلے خواتین کا کردار محض 7 فیصد تھا جو اب بڑھ کر 35 فیصد ہوگیا ہے۔

یہ شرح سیلیکون ویلی سے 27 فیصد اور یورپی شرح سے أوسط 22 فیصد زیادہ ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی ڈیجیٹل معیشت کا حجم 10سال میں تین گنا بڑھ کر 460 بلین ریال تک پہنچ چکا ہے۔

 

 

تجارت

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہو گیا

10گرام سونا 600 روپےمہنگاہوا جس کے بعد اس کی قیمت 2 لاکھ 43 ہزار227 روپے ہوگئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہو گیا

کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونا 700 روپے مہنگا ہوگیا۔ 

سونے کی قیمت میں 700 روپے کےاضافہ کے بعد  فی تولہ قیمت 2 لاکھ 83 ہزار700 روپے ہوگئی۔

10گرام سونا 600 روپےمہنگاہوا جس کے بعد اس کی قیمت 2 لاکھ 43 ہزار227 روپے ہوگئی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

عالمی برادری،اقوام متحدہ یاسین ملک کی رہائی کیلئے کردار ادا کریں،مشال ملک

انہوں نے کہاکہ عالمی برادری کو بھی مقبوضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بھارت کا محاسبہ کرناچاہیے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عالمی برادری،اقوام متحدہ یاسین ملک کی رہائی کیلئے کردار ادا کریں،مشال ملک

معروف کشمیری رہنماء یاسین ملک کی اہلیہ اور امن اور ثقافت کی تنظیم کی چیئرپرسن مشال حسین ملک نے ایک بار پھر عالمی برادری خصوصا اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان کے گرفتار خاوند کی رہائی کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔

وہ پیر کے روزاسلام آباد میں اپنی بارہ سالہ بیٹی رضیہ سلطانہ کے ہمراہ ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کررہی تھیں۔

مشال ملک نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ یاسین ملک کی بگڑتی ہوئی صحت کا نوٹس لے جو بھارتی مظالم، غیر قانونی گرفتاری اور جیل میں طبی سہولتوں کی عدم دستیابی کے خلاف تادم مرگ بھوک ہڑتال پر ہیں۔

انہوں نے انسانی حقوق کے عالمی اداروں سے بھی بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی قابض حکام کی جانب سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے کہاکہ عالمی برادری کو بھی مقبوضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بھارت کا محاسبہ کرناچاہیے۔

مشال ملک نے کہا کہ انہوں نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریز اور کانگریس کے رہنما راہول گاندھی کو خط لکھا ہے جس میں یاسین ملک کو بھارت کے ہاتھوں عدالتی قتل سے بچانے کیلئے فوری مداخلت کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میرے شوہر کو انتہائی غیر صحت بخش ماحول میں رکھا گیا ہے اور انہیں طبی سہولتیں میسر نہیں ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے سینٹر فار انٹرنیشنل پیس اینڈ سٹیبلٹی کا افتتاح کر دیا

مہمان خصوصی جین پیئر لاکروا نے یو این امن مشن میں پاکستان کے کردار کو سراہا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے سینٹر فار انٹرنیشنل پیس اینڈ سٹیبلٹی کا افتتاح  کر دیا

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ کشمیریوں اور فلسطینیوں کے حالات بہت کچھ کرنے کی طرف توجہ دلاتے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف پیس کیپنگ ٹریننگ سینٹر کی 28 ویں سالانہ کانفرنس ہوئی، پاکستان نے پہلی بار بین الاقوامی کانفرنس کی میزبانی کی۔

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے سینٹر فار انٹرنیشنل پیس اینڈ سٹیبلٹی کا افتتاح کیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ کانفرنس نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اسلام آباد میں 4 سے 8 نومبر تک جاری رہی، کانفرنس کا باقاعدہ آغاز سینٹر فار انٹرنیشنل پیس اینڈ سٹیبلٹی کے افتتاح سے ہوا۔


پیس آپریشنز ڈیپارٹمنٹ کے انڈر سیکرٹری جین پیری، یو این پولیس ایڈوائزر، ایکٹنگ ڈپٹی ملٹری ایڈوائزر، خارجہ سیکرٹری اور ریکٹر نسٹ بھی آرمی چیف کے ساتھ موجود تھے۔

آرمی چیف کی آمد پر لیفٹیننٹ جنرل فیاض حسین شاہ نے استقبال کیا۔

مہمان خصوصی جین پیئر لاکروا نے یو این امن مشن میں پاکستان کے کردار کو سراہا۔

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم  منیر نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عصر حاضر میں عالمی امن کو درپیش چیلنجز اور خطرات پر روشنی ڈالی۔انہوں نے کہا کہ کشمیر اور فلسطین کے بے گناہ عوام کے مسائل امن کے لیے مسلسل کوششوں کا تقاضا کرتے ہیں، عالمی امن کو ابھرتے ہوئے خطرات اور چیلنجز کا سامنا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کے تحت کئی امن مشنز کام کررہے ہیں، امن کی کوششوں کے باوجود کشمیریوں اور فلسطینیوں کی حالت زار سامنے ہے، کشمیریوں اور فلسطینیوں کے حالات بہت کچھ کرنے کی طرف توجہ دلاتے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll