Advertisement
تجارت

پاکستان اور ازبکستان کے مابین تجارت، سرمایہ کاری اور علاقائی رابطہ کاری کو مزید فروغ دینے پر اتفاق

ملاقات میں دونوں وزرا نے پاکستان–ازبکستان اقتصادی تعاون کو عملی شکل دینے پر زور دیا اور دوطرفہ تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے عزم کا اعادہ کیا

GNN Web Desk
شائع شدہ 8 months ago پر Feb 3rd 2026, 5:08 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پاکستان اور ازبکستان کے مابین تجارت، سرمایہ کاری اور علاقائی رابطہ کاری کو مزید فروغ دینے پر اتفاق

اسلام آباد: پاکستان اور ازبکستان نے دوطرفہ تجارت، سرمایہ کاری اور علاقائی رابطہ کاری کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ پیشرفت وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان اور ازبکستان کے وزیر سرمایہ کاری، صنعت و تجارت لذیز قدرتوف کے درمیان ہونے والی ملاقات کے دوران ہوئی۔

ملاقات میں دونوں وزرا نے پاکستان–ازبکستان اقتصادی تعاون کو عملی شکل دینے پر زور دیا اور دوطرفہ تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

ملاقات میں بتایا گیا کہ گزشتہ سال دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت میں 10 فیصد اضافہ ہوا، جس میں ازبکستان کی پاکستان سے درآمدات میں 12 فیصد جبکہ برآمدات میں 8 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

دونوں ممالک نے مستقبل میں دوطرفہ تجارت کو دو ارب ڈالر تک بڑھانے کا ہدف مقرر کیا ہے جبکہ ترجیحی تجارتی فریم ورک کے تحت مصنوعات کی فہرست کو 34 سے بڑھا کر 92 کرنے پر نمایاں پیش رفت ہوئی ہے۔

اجلاس میں آگاہ کیا گیا کہ اس وقت ازبکستان میں 228 پاکستانی کمپنیاں فعال ہیں جبکہ گزشتہ سال 80 نئی پاکستانی کمپنیوں کی رجسٹریشن عمل میں آئی۔ پاکستان اور ازبکستان کے درمیان براہِ راست فضائی پروازوں میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے، اسلام آباد اور لاہور سے ہفتہ وار پروازیں جاری ہیں جبکہ کراچی سے پروازیں شروع کرنے کا منصوبہ بھی زیر غور ہے۔

دوران ملاقات دونوں فریقین نے متبادل تجارتی راستوں، شمالی کوریڈور کے استعمال اور پاکستان، چین اور وسطی ایشیا کے درمیان گرین کوریڈور کے قیام پر مشاورت کی۔ اس کے علاوہ کان کنی، معدنیات، خوراک اور زراعت کے شعبوں میں مشترکہ منصوبوں پر بھی اتفاق کیا گیا۔

Advertisement
اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی

  • 7 گھنٹے قبل
وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت

  • 2 دن قبل
ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'

  • 2 دن قبل
جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت

  • 3 گھنٹے قبل
پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری

  • 2 دن قبل
پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید

  • 7 گھنٹے قبل
جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا

  • 2 دن قبل
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک

بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک

  • 2 دن قبل
پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ

  • 2 دن قبل
پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

  • 3 دن قبل
ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک

  • 2 دن قبل
پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

  • 2 گھنٹے قبل
Advertisement