جی این این سوشل

دنیا

پاکستان اور بھارت کے درمیان پرامن، تعمیری تعلقات دیکھنا چاہتے ہیں، امریکا

یقینا ہم پاکستان اور بھارت کے درمیان نتیجہ خیز اور پرامن مذاکرات کا خیرمقدم کریں گے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پاکستان اور بھارت کے درمیان پرامن، تعمیری تعلقات دیکھنا چاہتے ہیں، امریکا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

واشنگٹن: امریکا نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان پرامن، تعمیری تعلقات دیکھنا چاہتے ہیں۔

انڈیپنڈنٹ اردو کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے گزشتہ روز واشنگٹن ڈی سی میں پریس بریفنگ کے دوران ایک سوال کے جواب میں کہاہے کہ امریکا پاکستان اور بھارت کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ دیکھتا ہے اور ان دونوں ممالک کے درمیان پرامن، تعمیری تعلقات دیکھنا چاہتا ہے۔

انہوں نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے شہباز شریف کو مبارکباد دینے کا خیرمقدم بھی کیا۔ کشمیر سمیت تمام مسائل پر پاکستان اور بھارت کے درمیان مستقبل میں ہونے والے مذاکرات کا خیر مقدم کرنے سے متعلق ایک سوال کے جواب میں امریکی ترجمان نے کہا کہ یقینا ہم پاکستان اور بھارت کے درمیان نتیجہ خیز اور پرامن مذاکرات کا خیرمقدم کریں گے لیکن کسی بھی بات چیت کی رفتار کا تعین پاکستان اور بھارت نے خود کرنا ہے۔

 

پاکستان

عمران خان کا اڈیالہ جیل میں طبی معائنہ، میڈیکل بورڈ کی جانب سے صحت تسلی بخش قرار

میڈیکل بورڈ میں پمز اسپتال کے 3 ڈاکٹرز اور بانی پی ٹی آئی کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم یوسف شامل تھے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عمران خان کا اڈیالہ جیل میں طبی معائنہ، میڈیکل بورڈ کی جانب سے صحت  تسلی بخش قرار

 بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا اڈیالہ جیل میں طبی معائنہ کیا گیا۔

میڈیکل بورڈ کی جانب سے اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کا طبی معائنہ کیا گیا، میڈیکل بورڈ میں پمز اسپتال کے 3 ڈاکٹرز اور بانی پی ٹی آئی کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم یوسف شامل تھے۔

چار ڈاکٹرز پر مشتمل میڈیکل بورڈ نے عمران خان کا ایک گھنٹے تک طبی معائنہ کیا اور ان کے مختلف ٹیسٹ کیے گئے۔

عمران خان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم یوسف نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت بالکل ٹھیک ہے، میڈیکل بورڈ نے بانی پی ٹی آئی کے کچھ ٹیسٹ تجویز کیے ہیں۔

ڈاکٹر عاصم یوسف نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کے طبی معائنے کی رپورٹ تیار کی جائے گی جو اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش کی جائے گی۔ 

یاد رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کے طبی معائنے کے لیے میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کی ہدایت کی تھی

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

عالمی برادری،اقوام متحدہ یاسین ملک کی رہائی کیلئے کردار ادا کریں،مشال ملک

انہوں نے کہاکہ عالمی برادری کو بھی مقبوضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بھارت کا محاسبہ کرناچاہیے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عالمی برادری،اقوام متحدہ یاسین ملک کی رہائی کیلئے کردار ادا کریں،مشال ملک

معروف کشمیری رہنماء یاسین ملک کی اہلیہ اور امن اور ثقافت کی تنظیم کی چیئرپرسن مشال حسین ملک نے ایک بار پھر عالمی برادری خصوصا اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان کے گرفتار خاوند کی رہائی کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔

وہ پیر کے روزاسلام آباد میں اپنی بارہ سالہ بیٹی رضیہ سلطانہ کے ہمراہ ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کررہی تھیں۔

مشال ملک نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ یاسین ملک کی بگڑتی ہوئی صحت کا نوٹس لے جو بھارتی مظالم، غیر قانونی گرفتاری اور جیل میں طبی سہولتوں کی عدم دستیابی کے خلاف تادم مرگ بھوک ہڑتال پر ہیں۔

انہوں نے انسانی حقوق کے عالمی اداروں سے بھی بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی قابض حکام کی جانب سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے کہاکہ عالمی برادری کو بھی مقبوضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بھارت کا محاسبہ کرناچاہیے۔

مشال ملک نے کہا کہ انہوں نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریز اور کانگریس کے رہنما راہول گاندھی کو خط لکھا ہے جس میں یاسین ملک کو بھارت کے ہاتھوں عدالتی قتل سے بچانے کیلئے فوری مداخلت کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میرے شوہر کو انتہائی غیر صحت بخش ماحول میں رکھا گیا ہے اور انہیں طبی سہولتیں میسر نہیں ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

قومی اسمبلی،سپریم کورٹ کے ججوں کی تعداد کےحوالے سے بل کی منظوری

ایوان نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈپروسیجر ترمیمی بل 2024 اور اسلام آباد ہائی کورٹ ترمیمی بل 2024 کی بھی منظوری دی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

قومی اسمبلی،سپریم کورٹ کے ججوں کی تعداد کےحوالے سے بل کی منظوری

قومی اسمبلی نے آج سپریم کورٹ کے ججوں کی تعداد کے حوالے سے ترمیمی بل 2024 کی منظوری دی۔

تفصیلات کے مطابق یہ بل وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ نے پیش کیا۔

بل کے اہم نکات پر روشنی ڈالتے ہوئے وزیرقانون نے کہا کہ عدالت عظمیٰ کے ججوں کی تعداد کے حوالے سے ترمیمی بل کے تحت ججوں کی تعداد چونتیس تک بڑھائی جاسکتی ہے۔

انہوں نے کہا یہ بل مجاز عدالت میں زیرالتواء مقدمات کے معاملے کا مسئلہ حل کرنے کیلئے لایا جارہا ہے۔

ایوان نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈپروسیجر ترمیمی بل 2024 اور اسلام آباد ہائی کورٹ ترمیمی بل 2024 کی بھی منظوری دی۔

وزیرقانون نے کہاکہ اسلام آباد ہائی کورٹ ترمیمی بل 2024 کے تحت اسلام آباد ہائی کورٹ میں ججوں کی تعداد نو سے بڑھا کر بارہ کردی گئی ہے۔

ایوان سے منظور کئے گئے دیگر بلوں میں پاکستان آرمی ترمیمی بل 2024، پاکستان ائیرفورس ترمیمی بل 2024 اور پاکستان نیوی ترمیمی بل 2024 شامل ہیں۔

یہ بل وزیردفاع خواجہ محمد آصف نے پیش کئے ، ایوان کا اجلاس کل دن گیارہ بجے تک ملتوی کردیا گیا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll