غزہ کے متاثرین کو فوری امداد اور طبی سہولتیں دی جائیں، ترجمان دفتر خارجہ


پاکستان نے ماہ صیام کے دوران غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کردیا۔
اسلام آباد میں ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ غزہ میں شہریوں کے قتل عام کی مذمت کرتے ہیں، غزہ کے متاثرین کو فوری امداد اور طبی سہولتیں دی جائیں، غزہ میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں، ہم غزہ میں ماہ صیام کے دوران فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہیں۔
ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ رمضان کی آمد پر فلسطینیوں پر پابندیوں کے خاتمے کے حامی ہیں، فلسطینیوں کو مسجد اقصیٰ میں عبادت کی اجازت دی جائے، مقبوضہ کشمیر میں حریت قیادت پر مظالم بند کیے جائیں، پاکستان کشمیری بھائیوں کی سفارتی و سیاسی امداد جاری رکھے گا۔
ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ بھارتی وزیرِ اعظم کی طرف سے وزیرِ اعظم شہباز شریف کو مبارکباد کا ٹوئٹ دیگر ممالک کے تہنیتی پیغامات کی طرح موصول ہوا، چین کے صدر و وزیرِ اعظم، کراؤن پرنس اور سعودی وزیرِ اعظم نےنئے وزیرِ اعظم کو تہنیتی پیغامات دیے۔نریندر مودی مقبوضہ کشمیر کا دورہ کر رہے ہیں، مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کو حق خود ارادیت ملنے تک سیاحت پروان نہیں چڑھ سکتی، وزیر خارجہ تعینات ہو جائیں تو پھر حکومت کے مستقبل کے منصوبے پر بہتر انداز میں بات کر سکیں گے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ سارک میں ایک ہی رکن ملک ہے جو تنظیم کو آگے نہیں بڑھنے دے رہا، بھارت نے 2016ء میں پاکستان میں سارک کا اجلاس رکوانے کی ہر ممکن کوشش کی، بھارت واحد ملک ہے جو علاقائی تعاون کی راہ میں رکاوٹ ہے، نئی کابینہ کی تشکیل ہو رہی ہے، کابینہ بننے کے بعد نئی حکومت خارجہ پالیسی بنائے گی۔
بھارتی فضائیہ کا طیارہ تالاب میں گر کر تباہ
- 10 hours ago

ٹرمپ کا بڑا فیصلہ،امریکی جنگی طیارے گرین لینڈ پہنچنا شروع
- 2 days ago
پاکستان سمیت دیگر اسلامی ممالک کا غزہ بورڈ آف پیس میں شمولیت کے حوالے سے مشترکہ اعلامیہ جاری
- 8 hours ago

پاکستان نے غزہ میں دیرپا امن کے حصول کیلئے امن بورڈ میں شمولیت کی دعوت قبول کرلی
- 11 hours ago

گُل پلازہ کے دو فلور کلیئر، اموات 27 ہوگئیں، 85 لاپتہ افرادکی تلاش جاری
- 2 days ago

محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت صوبے کے مختلف شہروں میں بارش کی پیشگوئی کر دی
- 2 days ago

سونے کی قیمت ملکی تاریخ میں پہلی دفع 5 لاکھ کی سطح عبور کر گئی
- 11 hours ago
فی الحال اسٹیبلشمنٹ سے کوئی رابطہ نہیں اگر ہوا تو چھپائیں گے نہیں،چئیرمین پی ٹی آئی
- a day ago
بنگلادیش کے میچز بھارت میں ہی ہونگے، آئی سی سی اڑ گیا
- 8 hours ago
لاہو ر میں منکی پاکس کا خطرہ سنگین،مزید 4 نئے کیسز رپورٹ
- 2 days ago

وزیرِ دفاع خواجہ آصف سے صومالیہ کے سفیرکی ملاقات ،دوطرفہ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال
- a day ago

سابق کپتان شعیب ملک نے پاکستان سپر لیگ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
- a day ago










