جی این این سوشل

کھیل

پی ایس ایل کا اپنا ہی مزہ ہوتا ہے، پوری دنیا میں پاکستان کا برینڈ دیکھا جاتا ہے ، نسیم شاہ

لاہور: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی نسیم شاہ کا کہنا ہے کہ سب کی طرح پاکستان سپر لیگ کے لیے بہت پرجوش ہوں پی ایس ایل کا اپنا ہی مزہ ہوتا ہے، پوری دنیا میں پاکستان کا برینڈ دیکھا جاتا ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پی ایس ایل کا اپنا ہی مزہ ہوتا ہے، پوری دنیا میں پاکستان کا برینڈ دیکھا جاتا ہے ، نسیم شاہ
پی ایس ایل کا اپنا ہی مزہ ہوتا ہے، پوری دنیا میں پاکستان کا برینڈ دیکھا جاتا ہے ، نسیم شاہ

رپورٹ : انس سعید

قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی نسیم شاہ نے کہا کہ قرنطینہ کی عادت ہو چکی ہے کمرے میں دستیاب سہولیات کو استعمال کر کے ٹریننگ کر رہا ہوں  اگرآئیسولیشن میں ٹریننگ نہیں کریں گے تو باڈی فٹ نہیں رہے گی، اکثر انسان سے غلطیاں ہو جاتی ہیں میرا یقین ہے جہاں آپ کا رزق لکھا ہو وہاں پر آپ کو جانے سے کوئی نہیں روک سکتا۔

جی این این ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی نسیم شاہ کا کہنا ہے کہ سب کی طرح پاکستان سپر لیگ کے لیے بہت پرجوش ہوں پی ایس ایل کا اپنا ہی مزہ ہوتا ہے، پوری دنیا میں پاکستان کا برینڈ دیکھا جاتا ہے مشکل حالات کے بعد شیڈول کا اعلان ہونا خوش آئند ہے۔

نوجوان فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ کرکٹ میری زندگی ہے، کہیں بھی کھیلی جائے، خوشی ہوتی ہے یو اے ای میں گرمی ضرور ہے لیکن بطور پروفیشنل کوئی بھی کنڈیشن ہو، کھیلنا پڑتا ہے ٹورنامنٹ میں تمام بیٹسمینوں کو آؤٹ کرنے کا ہدف بنا رکھا ہے  بطور فاسٹ بولر ہر بیٹسمین کے ساتھ لڑائی ہی ہوتی ہے جتنے بڑے بیٹسمین کو آؤٹ کرو، اتنی زیادہ خوشی ہوتی ہے۔

قومی کرکٹر نسیم شاہ نے کہا کہ ﷲ کا شکر ادا کرتا ہوں ٹیسٹ ٹیم میں واپسی ہوئی ہے ٹیم سے باہر رہ کر تین ماہ میں بہت محنت کی اپنی غلطیوں اور کمزوریوں پر میں نے بہت کام کیا ہے، کرکٹ کے تینوں فارمیٹس پسندیدہ ہیں خواہش ہے تینوں میں پاکستان کی نمائندگی کروں ٹیسٹ کرکٹ کے لیے فٹنس اچھی ہو تو ون ڈے اور ٹی ٹونٹی آسانی سے کھیلے جا سکتے ہیں،شاہین آفریدی کے ساتھ باؤلنگ کرنے کا بھی مزہ آتا ہے اور سیکھنے کو بھی ملتا ہے۔

پاکستان

پاک فوج کے سینئر کمانڈز کی شہید کسٹم اہلکاروں کے گھر آمد، اہلخانہ سے تعزیت

شہدا اور غازی ہمارا فخر ہیں اور ان کی عزت و تکریم ہر پاکستانی پر لازم ہے، آئی ایس پی آر

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاک فوج کے سینئر کمانڈز کی شہید کسٹم اہلکاروں کے گھر آمد، اہلخانہ سے تعزیت

خیبر پختونخوا میں دو الگ الگ واقعات میں شہید ہونے والے 8 کسٹم اہلکاروں کی بے لوث قربانیوں کے اعتراف اور اہلخانہ سے اظہار یکجہتی کے لئے پاک فوج کے سینئر کمانڈروں نے شہداء کے آبائی شہروں میں جاکر اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی جانب سے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شہید ہونے والوں کے اہلخانہ کی غیر متزلزل حمایت کے عہد کی روشنی میں پاک فوج کے سینئر کمانڈرز نے شہدا ء کے اہل خانہ کے ساتھ اظہار تعزیت کیا ۔
شہداء کے اہل خانہ نے حمایت اور احترام پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ شہدا اور غازی ہمارا فخر ہیں اور ان کی عزت و تکریم ہر پاکستانی پر لازم ہے۔ ہمیں یہ کبھی نہیں بھولنا چاہیے کہ آج ہم جس امن اور آزادی سے لطف اندوز ہو رہے ہیں وہ ان بہادر بیٹوں کی لازوال قربانیوں کی وجہ سے ہے۔ ہم بحیثیت قوم شہدا کے خاندانوں کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے پاکستان کے لیے اپنے پیاروں کی قربانیاں دیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ایک بار پھر سنگین صورتحال

چاغی میں طوفانی بارش کے باعث سیلابی صورتحال، کئ مکان گر گئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ایک بار پھر سنگین صورتحال

بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ایک بار پھر سنگین صورتحال، چاغی میں طوفانی بارش کے باعث سیلابی صورتحال، کئ مکان گر گئے۔

بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچا دی، کئی علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہوگیا، سیلابی ریلے سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوگئی۔

نوشکی، چاغی، تفتان میں حالیہ بارشوں نے نظام زندگی درہم برہم کرکے رکھ دیا۔ تفتان چاغی میں پانی گھروں میں داخل ہو گیا۔ گزشتہ رات گئے ہونے والی بارش سے تفتان نوشکی چاغی سمیت دیگر 22اضلاع کے نشیبی علاقے زیر آب آگئےْ

نوشکی میں جھیل زنگی ناوڑ کے بند میں شگاف پڑنے سے جھیل کے پانی کا اخراج شروع ہوگیا ہے، جس کی فوری طور پر بھرائی کی ضرورت ہے۔ پانی کے اخراج سے جھیل کا پانی مختلف حصوں میں کم ہونے کا خدشہ پیدا ہوچکا ہے۔

اہل علاقہ نے مطالبہ کیا ہے کہ نوشکی ضلعی انتظامیہ اور صوبائی حکومت مشہور شگار گاہ کے پانی کی حفاظت کے لیے اقدامات کریں۔ نوشکی کی جھیل زنگی ناوڑ کے حفاظتی بند میں شگاف پڑنے سے نشیبی آبادی کے زیر آباد آنے کا خدشہ ہے۔

بند ٹوٹنے پر نصیر آباد، جبار اور دیگر آبادیوں میں پانی داخل ہو سکتا ہے۔ اُدھر تفتان میں سیلابی ریلے سے ایک شخض کی لاش بھی برآمد ہوئی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

امریکا  میں پولینڈ اور ہالینڈ کو جدید اینٹی ریڈی ایشن کروز میزائل فروخت کرنے کا بل منظور

پولینڈ اور ہالینڈ کے ہاتھ جدید اینٹی ریڈی ایشن کروز میزائلوں کی فروخت کا بِل منظور ہو گیا ہے: امریکہ وزارت خارجہ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

امریکا  میں پولینڈ اور ہالینڈ کو جدید اینٹی ریڈی ایشن کروز میزائل فروخت کرنے کا بل منظور

امریکانے، پولینڈ اور ہالینڈ کو جدید اینٹی ریڈی ایشن کروز میزائل (AARGM-ER) کی فروخت کی منظوری دے دی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ  کے مطابق امریکی وزارت خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پولینڈ اور ہالینڈ کے لئے جدید کروز میزائلوں کی فروخت کا بِل منظور ہو گیا ہے۔ یہ میزائل اینٹی ریڈی ایشن ہیں اور ان کی مسافت بھی سابقہ ورژن کے مقابلے میں زیادہ ہے۔

بیان کے مطابق پولینڈ نے 1,2  بلین ڈالر مالیت کے 360 اینٹی ریڈار میزائلوں اور میزائل پروگرام کا اور ہالینڈ نے 700 ملین مالیت کے 265 میزائلوں کا مطالبہ کیا ہے۔دفاعی صلاحیت میں اضافے کے لئے یورپی ممالک جو میزائل خریدنا چاہتے ہیں وہ جنگی شرائط میں استعمال شدہ AGM-88 HARM اینٹی ریڈار میزائلوں کی ترقی یافتہ شکل ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll