جی این این سوشل

علاقائی

گوادر: جیونی کے ماہی گیروں پر ایک بار پھر قسمت مہربان ہوگئی

گوادر: غریب ماہی گیر کے جال میں 26 کلو وزنی قیمتی سوا مچھلی پھنس گئی، : منڈی میں سوا مچھلی 6 لاکھ 76 ہزار روپے میں نیلام کردی گئی۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

گوادر: جیونی کے ماہی گیروں پر ایک بار پھر قسمت مہربان ہوگئی
گوادر: جیونی کے ماہی گیروں پر ایک بار پھر قسمت مہربان ہوگئی

تفصیلات کے مطابق   ضلع گوادر کے ساحلی علاقے جیونی کے ماہگیروں پر ایک بار پھر قسمت مہربان ہوگئی ہے، تحصیل جیونی کے غریب ماہی گیر کے جال میں 26 کلو وزنی قیمتی سوا مچھلی پھنس گئی،  سوا مچھلی جیونی کی منڈی میں نیلام کردی گئی۔ منڈی میں سوا مچھلی 6 لاکھ 76 ہزار روپے میں نیلام  کی گئی ہے۔

رواں ہفتے میں جیونی کے سمندر سے پکڑی جانی والی یہ تیسری قیمتی  مچھلی ہے،   اس سے قبل بھی ماہگیر ایک مچھلی 86 لاکھ اور دوسری مچھلی 8 لاکھ روپے میں فروخت کرچکے ہیں۔

خیال رہے کہ بلوچستان کے ساحل پر نایاب مچھلیاں بڑی تعداد میں پائی جاتی ہیں، اور مقامی ماہی گیر اکثر ایسی نایاب مچھلیوں کا شکار کرتے رہتے ہیں، جن کی انٹرنیشنل مارکیٹ میں بہت زیادہ قیمت ہوتی ہے۔

سوّا مچھلی کو انگریزی میں کروکر (Croaker)  کہا جاتا ہے، مقامی مچھیروں کو کہنا ہے کہ سوا مچھلی کے شکار کے صرف دو مہینے ہوتے ہیں اس لیے اس کو پکڑنے کیلئے ماہی گیروں کو بہت محنت کرنا پڑتی ہے۔

علاقائی

خیبرپختونخوا حکومت کا کسانوں سے تین لاکھ ٹن گندم خریدنے کا فیصلہ

گندم خریداری مہم 7 مئی سے شروع کی جائے گی، وزیر خوراک کے پی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

خیبرپختونخوا حکومت کا  کسانوں سے تین لاکھ ٹن گندم خریدنے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا حکومت نے کسانوں سے 29 ارب روپے کی تین لاکھ ٹن گندم خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔

خیبرپختونخوا کے وزیر خوراک ظاہر شاہ طورو نے کہا کہ گندم خریداری مہم 7 مئی سے شروع کی جائے گی، گندم خریداری ایپ متعارف کرادی گئی ہے، کسانوں کو 24 گھنٹے میں بینک کے ذریعے ادائیگی کی جائے گی۔

ظاہر شاہ تورو نے کہا کہ وہ گندم خریداری مہم میں شفافیت کو یقینی بنائیں گے۔

اس سے قبل 27 اپریل کو خیبرپختونخوا حکومت نے 300 ہزار میٹرک ٹن مقامی گندم خریدنے کا اعلان کیا تھا۔

دوسری جانب پنجاب کی وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کسانوں سے بھی گندم خریدے گی تاہم ابھی تک یہ فیصلہ نہیں ہوا کہ کتنی گندم خریدی جائے گی۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے بڑی مقدار میں گندم درآمد کیے جانے کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کمیٹی تشکیل دی تھی جس کی رپورٹ آج پیش کی جائے گی۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ہم امداد نہیں تجارت اور کاروبار چاہتے ہیں، وفاقی وزیر پٹرولیم

سعودی کمپنیوں کے نمائندے پاکستان میں توانائی ،ریفائنری ، زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے لئے بات چیت کررہےہیں، مصدق ملک

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ہم امداد نہیں تجارت اور کاروبار چاہتے ہیں، وفاقی وزیر پٹرولیم

وفاقی وزیر پٹرولیم و فوکل پرسن پاک سعودی شراکت داری ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ 30 سے 35 سعودی کمپنیوں کے نمائندے پاکستان میں توانائی ،ریفائنری ، زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے لئے بات چیت کررہےہیں،پہلے حکومت سے حکومت کی سطح پر معاہدے ہوئے ،اب بزنس ٹو بزنس معاہدے ہوں گے۔

وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات عطااللہ تارڑ اور وفاقی وزیر تجارت جام کمال کے ہمراہ پریس کانفرنس میں مصدق ملک کا کہنا تھا کہ  اکستان کا کاروباری وفد بھی سعودی عرب کا دورہ کرے گا،سعودی سرمایہ کاری سے نوجوانو ں کو روزگار اور اپنے کاروبار شروع کرنے کے مواقع میسر آئیں گے،ہم مدد نہیں تجارت اور کاروبار چاہتے ہیں۔

مصدق ملک نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان گزشتہ چند ہفتوں کے درمیان اہم تجارتی دورے ہوئے اور مختلف شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔سعودی تجارتی وفد اس وقت پاکستان کے اہم دورے پر ہے۔ پاکستان کی 125 کمپنیاں سعودی کمپنیوں سے مذاکرات کررہی ہیں۔ توانائی ، سولر منصوبوں،زراعت ، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں بات چیت جاری ہے۔سعودی وفد نے پاکستان کی تمام وزارتوں کے ساتھ مل بیٹھ کر جی ٹو جی ریفائنری ،پاور اور انفراسٹرکچر کے منصوبوں پر بات چیت کی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان سعودی وژن 2030 کے لئے بھی اہم کردار ادا کرے گا۔ پاکستانی نوجوان سعودی کمپنیوں کےساتھ مل کر چھوٹے چھوٹے کاروبار شروع کر سکتے ہیں جس سے ملک کی معاشی ترقی ہو گی۔ ہم چاہتے ہیں کہ ناامیدی کا کلچر ختم ہو۔ اس یقین کے ساتھ کام کرنے کی ضرورت ہے کہ ہم آگے بڑھ سکتے ہیں۔ پاکستانی سرمایہ کاروں کو بھی تجارت میں اپنا حصہ ڈالنے کا موقع ملے گا۔ 

وفاقی وزیر پٹرولیم نے کہا کہ سعودی کمپنیوں کے ساتھ ایک ایک کوآرڈینیٹر منسلک کیاگیا ہے۔ پہلے مدد کی بات کی جاتی تھی اب کاروبار کی بات ہو رہی ہے ۔ ملک کے مختلف حصوں میں چھوٹے چھوٹے اور بڑے کاروبا ر کا جال بچھے گا۔ پہلے حکومت سے حکومت کے درمیان معاہدے ہوئے اب بزنس سے بزنس کے معاہدے ہوں گے۔ ہم ملکی معیشت کی مضبوط کے ایجنڈے پر گامزن ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم کی یہ ہدایت ہے کہ سرمایہ کاری اور کاروبار کے لئے قواعد کو آسان بنایا جائے اور یہ قواعد سب پر یکساں لاگو ہونا چاہیئں کیونکہ ہمارے ملک میں اشرافیہ کا کلچر ہے لیکن اب یہ سلسلہ نہیں چلےگا۔ سب کے لئے آگے بڑھنے کے مساوی مواقع ہوں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

گندم اسکینڈل میں ایک روپےکی کرپشن نہیں ہوئی، رہنما پی ٹی آئی

رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ اس سارے معاملے سےآٹے کی قیمت نیچے آگئی، آٹے کی قیمت نیچے آنے سے سیاسی لوگوں کو تکلیف ہے، عوام کی سستی روٹی کچھ لوگوں کو کھٹک رہی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

گندم اسکینڈل میں ایک روپےکی کرپشن نہیں ہوئی، رہنما پی ٹی آئی

پی ٹی آئی کے رہنما اوربزنس مین محمود مولوی نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ نگراں حکومت میں 40 لاکھ میٹرک ٹن گندم موجود تھی، 23 سے 24 لاکھ ٹن گندم ماہانہ ملک کی ضرورت ہے۔

رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ اس سارے معاملے سےآٹے کی قیمت نیچے آگئی، آٹے کی قیمت نیچے آنے سے سیاسی لوگوں کو تکلیف ہے، عوام کی سستی روٹی کچھ لوگوں کو کھٹک رہی ہے۔

محمودمولوی کا کہنا تھا کہ گندم منگوانے والے پرائیوٹ سیکٹر کے38 لوگ ہیں، ایک رکنی کیا10رکنی کمیٹی بنادیں، ایک روپےکی کرپشن نہیں ہوئی، کمیٹی نےکرپشن ثابت کردی تواپنا گندم کا کاروبار چھوڑدوں گا۔

محمودمولوی نے کہا کہ دنیا بھرمیں 3سے4ماہ کی گندم ذخیرہ کی جاتی ہے، 30 لاکھ ٹن منگوانی تھی، 36 لاکھ ٹن گندم منگوائی گئی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll