کراچی : وزیراعلی سندھ مرادعلی شاہ نے آئندہ مالی سال کے مجوزہ وفاقی بجٹ پر اعتراض اٹھادیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی سندھ مرادعلی شاہ نے وزیراعظم عمران خان کوخط لکھ دیا ہے۔وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کا خط میں کہنا ہے کہ جب سے پی ٹی آئی برسراقتدار آئی ہے سندھ کے ساتھ تصب برتاجارہاہے، سندھ کے لوگوں کے ساتھ ناانصافی کی جارہی ہے، وفاق کے پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام میں سندھ کے منصوبے نظر انداز کردئیے گئے ہیں، دوہزار سترہ کے وفاق بجٹ میں سندھ کے 27اور 22-2021میں صرف 6اسکیمز شامل کی گئیں ۔
مرادعلی شاہ نے خط میں لکھا ہے کہ سندھ کے ساتھ موجودہ وفاقی حکومت نے ناانصافی کا تسلسل برقرار رکھاہوا ہے، قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس نہ بلا کر آئین کے آرٹیکل 156کی خلاف ورزی کی جارہی ہے، آئندہ مالی سال کے پی ایس ڈی پی میں این ایچ اے کی پنجاب کے لئے22سندھ کو صرف دو اسکیمز دی گئیں ،سندھ کو خیبر پختونخواہ سے کم منصوبے دئیے گئے۔
خط میں کہا گیا ہے کہ بدقسمتی سے سندھ کو وفاق نے ترقیاتی منصوبوں میں بھی نظرانداز کررکھا ہے، سیہون جامشورو شاہراہ کے لئے سندھ نے وفاق کو 2017میں 50فیصد رقم دی تھی، 4سال گزرنے کے باوجود این ایچ اے نے سیہون جامشورو شاہراہ کی تعمیر مکمل نہیں کی۔سیہون جامشورو شاہراہ پر انسانی جانوں کے ضیاع کی ذمہ دار وفاقی حکومت ہے۔

وزیراعظم کا سری لنکا میں طوفان سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس، متعلقہ اداروں کو بھرپور معاونت کی ہدایت
- 13 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے کیمبرین پٹرول مقابلے میں حصہ لینے والی ٹیم کی ملاقات
- 14 گھنٹے قبل

سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں 2 کارروائیاں، 7 خوارج جہنم واصل
- 15 گھنٹے قبل

ٹی وی ڈرامہ "جن کی شادی ان کی شادی" کی عوام میں مقبولیت بڑھ گئی
- 19 گھنٹے قبل

پی ایس ایل کی پروموشن کیلئے پی سی بی کا برطانیہ میں روڈ ٹرپ کرانے کا فیصلہ
- 18 گھنٹے قبل

27ویں ترمیم کی حمایت میں ووٹ دینے پر پی ٹی آئی سینیٹر سیف اللہ ابڑو کو شوکاز نوٹس جاری
- 18 گھنٹے قبل

بھارت، سری لنکا کے سیلاب متاثرین کی راہ میں رکاوٹ ہے، دفتر خارجہ
- 19 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل سے ترک وزیر توانائی کی ملاقات، توانائی کے شعبے میں تعاون پر تبادلہ خیال
- 19 گھنٹے قبل

لاہور ہائیکورٹ نے آئی جی پنجاب کو کم عمر ڈرائیور بچوں کو گرفتار کرنے سے روک دیا
- 18 گھنٹے قبل

بانی پی ٹی آئی مکمل صحت یاب ہیں، عظمیٰ خان کا جیل میں ملاقات کے بعد پہلا بیان آ گیا
- 13 گھنٹے قبل

سعودی شہزادہ عبد اللہ بن فہد بن عبد اللہ بن عبد العزیز بن مساعد انتقال کر گئے
- 13 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
سونے کی بڑھتی قیمتوں کو ریورس گئیر لگ گیا، فی تولہ ہزاروں روپے سستا
- 19 گھنٹے قبل





.jpg&w=3840&q=75)

