اسرائیلی چھاپے اور اسرائیلی آباد کاروں کے حملے اس سطح تک بڑھ گئے ہیں جو غزہ جنگ کی تاریخ میں کئی دہائیوں میں نہیں دیکھے گئے تھے


مقبوضہ مغربی کنارے میں ایک اسرائیلی فضائی حملے میں 4 افراد شہید ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اسرائیل کی جانب سے نور شمس کیمپ پر فضائی حملہ کیا گیا، اسرائیلی چھاپے اور اسرائیلی آباد کاروں کے حملے اس سطح تک بڑھ گئے ہیں جو غزہ جنگ کی تاریخ میں کئی دہائیوں میں نہیں دیکھے گئے تھے۔
فلسطینی اتھارٹی کی وزارت صحت نے کہا ہے کہ مغربی کنارے کے شمالی قصبے تلکرم کے قریب نور شمس کیمپ پر قابض فوج کی بمباری کے نتیجے میں 4 افراد شہید ہو گئے ہیں۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج نے بتایا کہ یہ ایک دہشت گرد سیل تھا جس میں دھماکہ خیز مواد نصب کیا گیا تھا۔
غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شہید ہونے والے مردوں کی عمریں 20 سے 25 سال تھیں۔
فلسطینی حکام کے مطابق پیر کو نور شمس کیمپ میں اسرائیلی حملے میں ایک خاتون اور بچہ شہید جبکہ 4 افراد زخمی ہوگئے تھے۔
فلسطینی ہلال احمر نے اس وقت کہا تھا کہ اپریل میں نور شمس میں 2 روزہ اسرائیلی چھاپے میں 14 افراد شہید ہوچکے ہیں۔
وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق، غزہ میں تنازع شروع ہونے کے بعد سے مغربی کنارے میں اسرائیلی فوجیوں اور آباد کاروں کے ہاتھوں کم از کم 556 فلسطینی جاں بحق ہو گئے ہیں۔
سرکاری اسرائیلی اعداد و شمار پر مبنی اے ایف پی کے اعداد و شمار کے مطابق، اسی عرصے کے دوران مغربی کنارے میں فلسطینی حملوں میں کم از کم 15 اسرائیلی ہلاک ہو چکے ہیں۔
وزیراعظم کا انڈر 19 ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 1 کروڑ روپے انعام کا اعلان
- ایک دن قبل
بانی پاکستان کا یوم پیدائش کل قومی جوش و جذبے سے منایا جائے گا
- 3 گھنٹے قبل
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک
- 3 دن قبل

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایشیا کپ فاتح پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات
- ایک دن قبل

عارف حبیب کنسورشیم نے135 ارب روپے میں پی آئی اے خرید لی
- ایک دن قبل
ملکہ ترنم نور جہاں کی پچیسویں برسی
- ایک دن قبل
مسیحی برادری کل پاکستان سمیت دنیا بھرمیں کرسمس منائے گی
- 3 گھنٹے قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیر بااثر تزویراتی رہنما کے طور پر ابھرے، فنانشل ٹائمز
- ایک دن قبل

امریکی ٹینس سٹار وینس ولیمز نے اطالوی اداکار سے شادی کرلی
- 7 گھنٹے قبل
وزیراعظم نے جامع قومی انرجی پلان کی تشکیل کی اصولی منظوری دے دی
- 3 گھنٹے قبل
کسی کو قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، کور کمانڈرز کانفرنس
- 4 گھنٹے قبل
کراچی میں زیر علاج ریبیز کا شکار لڑکا جان سے گیا
- 4 گھنٹے قبل





