ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ٹی ایچ کیو اسپتال منکیرہ منتقل کر دیا گیا


بھکر کے قریب وین اور ٹرک میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 13 افراد زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی مسافر وین میانوالی سے جھنگ جارہی تھی جہاں ناصر آباد کے مقام پر وین اور ٹرک میں تصادم ہوا جس سے وین میں سوار 5 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں چار مرد و خواتین سمیت پانچ افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ٹی ایچ کیو اسپتال منکیرہ منتقل کر دیا گیا۔
کیری ڈبہ میں سوار افراد میانوالی سے فیصل آباد اپنے ایک عزیز کی تدفین کے لئے جا رہے تھے کہ حادثے کا شکار ہو گئے، ریسکیو ٹیموں نے شہ زور (ڈالا) اور کیری ڈبہ میں پھنسے مسافروں کو گاڑی کاٹ کر نکالا۔
عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ حادثہ ڈرائیور کو نیند آنے سے پیش آیا، ان کا کہنا تھا کہ کیری ڈبہ بے قابو ہونے کی وجہ سے سامنے آ نے والے شاہ زور سے جا ٹکرایا، شہ زور ڈالا ڈرائیور بھی موقع پر جاں بحق ہو گیا۔
بھکر میں ہونے والے حادثے کے بارے ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
کراچی میں زیر علاج ریبیز کا شکار لڑکا جان سے گیا
- ایک گھنٹہ قبل
کمبوڈیا میں سرحدی جھڑپوں کے باعث پانچ لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو گئے
- 3 دن قبل
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک
- 3 دن قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیر بااثر تزویراتی رہنما کے طور پر ابھرے، فنانشل ٹائمز
- ایک دن قبل

عارف حبیب کنسورشیم نے135 ارب روپے میں پی آئی اے خرید لی
- ایک دن قبل
ریاست کے علاوہ کوئی جہاد کا حکم یا فتویٰ نہیں دے سکتا، چیف آف ڈیفنس فورسزعاصم منیر
- 3 دن قبل
وزیراعظم نے جامع قومی انرجی پلان کی تشکیل کی اصولی منظوری دے دی
- 3 منٹ قبل

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایشیا کپ فاتح پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات
- ایک دن قبل

امریکی ٹینس سٹار وینس ولیمز نے اطالوی اداکار سے شادی کرلی
- 3 گھنٹے قبل
کسی کو قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، کور کمانڈرز کانفرنس
- 5 منٹ قبل
وزیراعظم کا انڈر 19 ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 1 کروڑ روپے انعام کا اعلان
- 21 گھنٹے قبل
ملکہ ترنم نور جہاں کی پچیسویں برسی
- 21 گھنٹے قبل






