جی این این سوشل

دنیا

جی سیون ممالک کا آئندہ سال تک کورونا ویکسین کی 1 ارب خوراکیں عطیہ کرنے کا اعلان

لندن : غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جی سیون ممالک نے آئندہ سال تک کوروناویکسین کی 1ارب خوراکیں عطیہ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

جی سیون  ممالک کا آئندہ سال تک کورونا ویکسین کی 1 ارب خوراکیں عطیہ کرنے کا اعلان
جی سیون ممالک کا آئندہ سال تک کورونا ویکسین کی 1 ارب خوراکیں عطیہ کرنے کا اعلان

تفصیلات کے مطابق   جی سیون اجلاس کا  آج  آخری روز تھا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق  جی سیون ممالک نے آئندہ سال  تک کوروناویکسین کی 1ارب خوراکیں عطیہ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

بورس جانسن  نے کہا کہ  جی سیون ممالک کے رہنماؤں نے غریب ممالک کے لئے ایک ارب کوویڈ ویکسین کی خوراک دینے کا وعدہ کیا ہے جو  "دنیا کوویکسین لگانے کی طرف  ایک بڑا قدم" ہے۔

بورس جانسن  نے جی 7 سربراہی اجلاس کے اختتام پر کہا کہ  ممالک "قوم پرستانہ نقطہ نظر" کو مسترد کر رہے ہیں۔غریب ممالک کو کورونا   ویکسین دینے  سے  جی 7 کی جمہوری اقدار کے فوائد ظاہر ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ جی 7 رہنماؤں نے عظم کا اظہار کیا ہے کہ وہ براہ راست یا عالمی ادارہ صحت کی کوویکس اسکیم کے ذریعہ غریب ممالک کو ویکسین کی فراہمی کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ "ہم تیزی سے جارہے ہیں  اور ہم جتنی جلدی ہو سکے ویکسین تیار کر رہے ہیں ، اور جتنی جلدی ہو سکے ان میں تقسیم کر رہے ہیں"۔ اگلے سال کے آخر تک دنیا کو کورونا ویکسین لگانے  کا ہدف پورا کیا جائے گا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق  یونیسیف کی جانب سے اعلان کا خیرمقدم  کیا گیا ہے اور  خوراکیں جلدی عطیہ کرنے پر زور دیا۔بقیہ خوراکیں ایک ہی بار عطیہ کرنے کی بجائے سارا سال کورونا ویکسین کی خوراکوں کی فراہمی کی ضرورت ہے۔

پاکستان

بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی سعودی عرب کے بیان پر شیر افضل مروت کی سرزنش

پی ٹی آئی میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں، رہنما پی ٹی آئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی سعودی عرب کے بیان پر شیر افضل مروت کی سرزنش

 پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ عمران خان نے سعودی عرب سے متعلق بیان پر میری سرزنش کی ہے ۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ لطیف کھوسہ نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے لیے حامد خان کا نام لیا تھا، حامد خان تو سینیٹر ہیں وہ چیئرمین پی اے سی نہیں بن سکتے، پی ٹی آئی میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے ببانگ دہل کہا کہ کوئی ڈیل نہیں،کوئی مفاہمت نہیں، عمران خان نے کہا کہ قوم کے لیے ضروری ہے اپنی اڑان بھرے۔

رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ پہلے 8 فروری پھر 21 اپریل کو ہمارے مینڈیٹ پر شب خون مارا گیا۔

ایک سوال کے جواب میں شیر افضل مروت نے کہا کہ عمران خان نے سعودی عرب سے متعلق بیان پر میری سرزنش کی ہے ۔

واضح رہے کہ شیر افضل مروت نے کہا تھا کہ رجیم چینج آپریشن میں سعودی عرب بھی ملوث تھا، سعودی عرب اور امریکا کے تعاون سے رجیم چینج آپریشن ہوا، پاکستان میں جتنی بھی سرمایہ کاری آرہی ہے وہ اسی منصوبہ بندی کا حصہ ہے۔

تاہم پی ٹی آئی کی جانب سے اظہار لاتعلقی کے بعد شیر افضل مروت نے بھی اپنے بیان کی وضاحت جاری کردی۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

لاہور : چوتھے ٹی ٹوئنٹی میں نیوزی لینڈ کا پاکستان کو 179 رنز کا ہدف

واضح رہے کہ سیریز کا 5 واں اور سیریز کا آخری میچ بھی لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں 27 اپریل کو کھیلا جائے گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

لاہور : چوتھے ٹی ٹوئنٹی میں  نیوزی لینڈ کا پاکستان کو 179 رنز کا ہدف

لاہور : نیوزی لینڈ نے پاکستان کو چوتھے ٹی ٹوئنٹی میچ میں جیت کے لیے 179 رنز کا ہدف دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہونے والے سیریز کے چوتھے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

نیوزی کے خلاف 5 میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز 1-1 سے برابر ہے جبکہ ایک میچ بارش کے باعث ختم کر دیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ سیریز کا 5 واں اور سیریز کا آخری میچ بھی لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں 27 اپریل کو کھیلا جائے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ن لیگ کا دفتر جلانے کے کیس میں یاسمین راشد اور صنم جاوید سمیت دیگر فرد جرم کیلئے طلب

ملزمان کو فرد جرم عائد کرنے کیلئے طلب کرتے ہوئے دونوں مقدمات کے ٹرائل کی کارروائی 8 مئی تک ملتوی کر دی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ن لیگ کا دفتر جلانے کے کیس میں یاسمین راشد  اور  صنم جاوید سمیت  دیگر فرد جرم کیلئے طلب

انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کو ن لیگ کا آفس جلانے کے 2 مقدمات میں یاسمین راشد اور صںم جاوید سمیت دیگر ملزمان کو فرد جرم عائد کرنے کیلئے آئندہ سماعت پر طلب کر لیا۔

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے 9 مئی کو ن لیگ کا دفتر جلانے کے 2 مقدمات کی سماعت کی، پی ٹی آئی رہنماؤں ڈاکٹر یاسمین راشد اور اعجاز چودھری سمیت دیگر ملزمان کو جیل سے عدالت میں پیش کیا گیا جبکہ صنم جاوید کو سرگودھا جیل سے حاضری کیلئے عدالت لایا گیا۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر ملزمان کو فرد جرم عائد کرنے کیلئے طلب کرتے ہوئے دونوں مقدمات کے ٹرائل کی کارروائی 8 مئی تک ملتوی کر دی۔

واضح رہے کہ مقدمے میں سابق گورنر عمر سرفراز چیمہ، ڈاکٹر یاسمین راشد، میاں محمود الرشید، اعجاز چودھری اور صنم جاوید سمیت دیگر نامزد ہیں، عدالت نے ملزمان کو چالان کی کاپیاں تقسیم کر رکھی ہیں۔

ملزمان کیخلاف ماڈل ٹاؤن میں مسلم لیگ ن کا آفس کے جلانے کے دو مقدمات ہیں، مقدمات میں ملزمان پر بغاوت اور عوام کو فسادات پر اکسانے کا بھی الزام ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll